مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ممتحنہ، آیت 13

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا لا تتولوا قوما غضب الله عليهم قد يئسوا من الاخرة كما يئس الكفار من اصحاب القبور

مومنو! ان لوگوں سے جن پر خدا غصے ہوا ہے دوستی نہ کرو (کیونکہ) جس طرح کافروں کو مردوں (کے جی اُٹھنے) کی امید نہیں اسی طرح ان لوگوں کو بھی آخرت (کے آنے) کی امید نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 13 میں سے آیت 13
  • پارہ 28
  • صفحہ 551

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

شروع سورت میں جو مضمون تھا، خاتمہ پر پھر یاد دلادیا یعنی مؤمن کی شان نہیں کہ جس پر خدا ناراض ہو اس سے دوستی اور رفاقت کا معاملہ کرے۔ جس پر خدا کا غصہ ہو، خدا کے دوستوں کا بھی غصہ ہونا چاہیئے۔ یعنی منکروں کو توقع نہیں کہ قبر سے کوئی اٹھیگا اور پھر دوسری زندگی میں ایک دوسرے سے ملیں گے۔ یہ کافر بھی ویسے ہی ناامید ہیں۔ (تنبیہ) بعض مفسرین کے نزدیک مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوْرِ کفار کا بیان ہے یعنی جس طرح کافر جو قبر میں پہنچ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. لَانہlā
  5. تَتَوَلَّوْا۟تم دوست بناؤtatawallaw
  6. قَوْمًاایسی قوم کوqawman
  7. غَضِبَناراض ہوghaḍiba
  8. ٱللَّهُاللہl-lahu
  9. عَلَيْهِمْجن پرʿalayhim
  10. قَدْتحقیقqad
  11. يَئِسُوا۟وہ مایوس ہوگئےya-isū
  12. مِنَسےmina
  13. ٱلْـَٔاخِرَةِآخرت سےl-ākhirati
  14. كَمَاجیسا کہkamā
  15. يَئِسَمایوس ہوئےya-isa
  16. ٱلْكُفَّارُکافرl-kufāru
  17. مِنْسےmin
  18. أَصْحَـٰبِوالوں سےaṣḥābi
  19. ٱلْقُبُورِقبروں (والوں سے)l-qubūri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں