مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أُسْوَة

قرآن میں أسوة

معنی: نمونہ

أسوة قرآن کی 2 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
2
مادّہ
أ س و

أُسْوَة

اسم · 3 بار

معنی: نمونہ

قرآن میں صورتیں

  • أُسْوَةٌ ×3

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الأسوة والإسوة كالقدوة والقدوة، وهي الحالة التي يكون الإنسان عليها في اتباع غيره إن حسنا وإن قبيحا، وإن سارا وإن ضارا، ولهذا قال تعالى: لقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة [الأحزاب/ 21] ، فوصفها بالحسنة،

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الهمزة والسين والواو أصل واحد يدل على المداواة والإصلاح، يقال: أسوت الجرح: إذا داويته، ولذلك يسمى الطبيب الآسي. قال الحطيئة:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ أ س و پر مکمل اندراجات

أسوة والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم کو پیغمبر خدا کی پیروی (کرنی) بہتر ہے (یعنی) اس شخص کو جسے خدا (سے ملنے) اور روز قیامت (کے آنے) کی اُمید ہو اور وہ خدا کا ذکر کثرت سے کرتا ہو

    سورہ احزاب، آیت 33:21
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تمہیں ابراہیم اور ان کے رفقاء کی نیک چال چلنی (ضرور) ہے۔ جب انہوں نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ ہم تم سے اور ان (بتوں) سے جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو بےتعلق ہیں (اور) تمہارے (معبودوں کے کبھی) قائل نہیں (ہوسکتے) اور جب تک تم خدائے واحد اور ایمان نہ لاؤ ہم میں تم میں ہمیشہ کھلم کھلا عداوت اور دشمنی رہے گی۔ ہاں ابراہیمؑ نے اپنے باپ سے یہ (ضرور) کہا کہ میں آپ کے لئے مغفرت مانگوں گا اور خدا کے سامنے آپ کے بارے میں کسی چیز کا کچھ اختیار نہیں رکھتا۔ اے ہمارے پروردگار تجھ ہی پر ہمارا بھروسہ ہے اور تیری ہی طرف ہم رجوع کرتے ہیں اور تیرے ہی حضور میں (ہمیں) لوٹ کر آنا ہے

    سورہ ممتحنہ، آیت 60:4
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم (مسلمانوں) کو یعنی جو کوئی خدا (کے سامنے جانے) اور روز آخرت (کے آنے) کی امید رکھتا ہو اسے ان لوگوں کی نیک چال چلنی (ضرور) ہے۔ اور روگردانی کرے تو خدا بھی بےپرواہ اور سزاوار حمد (وثنا) ہے

    سورہ ممتحنہ، آیت 60:6