تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اصلی اور بڑی کامیابی تو وہ ہی ہے جو آخرت میں ملے گی جس کے سامنے ہفت اقلیم کی سلطنت کوئی چیز نہیں لیکن دنیا میں بھی ایک چیز جسے تم طبعًا محبوب رکھتے ہو، دی جائے گی وہ کیا ہے نَصْرٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ (اللہ کی طرف سے ایک مخصوص امداد اور جلد حاصل ہونیوالی فتح و ظفر، جن میں سے ہر ایک دوسرے کے ساتھ چولی دامن کا تعلق رکھتی ہے) دنیا نے دیکھ لیا کہ قرون اولٰی کے مسلمانوں کے ساتھ یہ وعدہ کیسی صفائی سے پورا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں