مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ صف، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن اظلم ممن افترى على الله الكذب وهو يدعى الى الاسلام والله لا يهدي القوم الظالمين

اور اس سے ظالم کون کہ بلایا تو جائے اسلام کی طرف اور وہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 14 میں سے آیت 7
  • پارہ 28
  • صفحہ 552

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب مسلمان ہونے کو کہا جاتا ہے تو حق کو چھپا کر اور جھوٹی باتیں بنا کر حضور ﷺ پر ایمان لانے سے انکار کر دیتے ہیں۔ وہ خدا کو بشر یا بشر کو خدا بنانے کا جھوٹ تو ایک طرف رہا، کتب سماویہ میں تحریف کرکے جو چیزیں واقعی موجود تھیں ان کا انکار کرتے اور جو نہیں تھیں ان کو درج کرتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر ظلم اور کیا ہوگا۔ یعنی ایسے بے انصافوں کو ہدایت کہاں نصیب ہوتی ہے۔ اور ممکن ہے لَا یَہۡدِی میں ادھر بھی اشارہ ہو کہ یہ ظالم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَنْاور کونwaman
  2. أَظْلَمُبڑا ظالم ہےaẓlamu
  3. مِمَّنِاس سے جوmimmani
  4. ٱفْتَرَىٰگھڑےif'tarā
  5. عَلَىپرʿalā
  6. ٱللَّهِاللہ (پر)l-lahi
  7. ٱلْكَذِبَجھوٹ کوl-kadhiba
  8. وَهُوَحالانکہ وہwahuwa
  9. يُدْعَىٰٓبلایا جاتا ہوyud'ʿā
  10. إِلَىطرفilā
  11. ٱلْإِسْلَـٰمِ ۚاسلام کی (طرف)l-is'lāmi
  12. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  13. لَانہیںlā
  14. يَهْدِىہدایت دیتاyahdī
  15. ٱلْقَوْمَقوم کوl-qawma
  16. ٱلظَّـٰلِمِينَظالمl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں