مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ منافقون، آیت 8

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يقولون لئن رجعنا الى المدينة ليخرجن الاعز منها الاذل ولله العزة ولرسوله وللمؤمنين ولكن المنافقين لا يعلمون

کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹ کر مدینے پہنچے تو عزت والے ذلیل لوگوں کو وہاں سے نکال باہر کریں گے۔ حالانکہ عزت خدا کی ہے اور اس کے رسول کی اور مومنوں کی لیکن منافق نہیں جانتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 11 میں سے آیت 8
  • پارہ 28
  • صفحہ 555

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی منافق یہ نہیں جانتے کہ زور آور اور عزت والا کون ہے۔ یاد رکھو اصلی اور ذاتی عزّت اللہ کی ہے۔ اس کے بعد اسی سے تعلق رکھنے کی بدولت درجہ بدرجہ رسول کی اور ایمان والوں کی۔ روایات میں ہے کہ عبداللہ بن اُبّی کے وہ الفاظ (کہ عزّت والا ذلیل کو نکال دے گا) جب اس کے بیٹے حضرت عبداللہ بن عبداللہ کو پہنچے ( جو مخلص مسلمان تھے) تو باپ کے سامنے تلوار لے کر کھڑے ہوگئے۔ بولے جب تک اقرار نہ کر لیگا کہ رسول اللہ ﷺعزت والے ہیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūna
  2. لَئِنالبتہ اگرla-in
  3. رَّجَعْنَآلوٹے ہمrajaʿnā
  4. إِلَىطرفilā
  5. ٱلْمَدِينَةِمدینہ کیl-madīnati
  6. لَيُخْرِجَنَّالبتہ ضرور نکالے گاlayukh'rijanna
  7. ٱلْأَعَزُّزیادہ عزت والاl-aʿazu
  8. مِنْهَااس سےmin'hā
  9. ٱلْأَذَلَّ ۚزیادہ ذلیل کوl-adhala
  10. وَلِلَّهِاور اللہ کے لیے ہےwalillahi
  11. ٱلْعِزَّةُعزتl-ʿizatu
  12. وَلِرَسُولِهِۦاور اس کے رسول کے لیےwalirasūlihi
  13. وَلِلْمُؤْمِنِينَاور مومنوں کے لیےwalil'mu'minīna
  14. وَلَـٰكِنَّلیکنwalākinna
  15. ٱلْمُنَـٰفِقِينَمنافق لوگl-munāfiqīna
  16. لَانہیںlā
  17. يَعْلَمُونَعلم رکھتےyaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں