مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ منافقون، آیت 9

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا لا تلهكم اموالكم ولا اولادكم عن ذكر الله ومن يفعل ذلك فاولئك هم الخاسرون

مومنو! تمہارا مال اور اولاد تم کو خدا کی یاد سے غافل نہ کردے۔ اور جو ایسا کرے گا تو وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 11 میں سے آیت 9
  • پارہ 28
  • صفحہ 555

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آدمی کے لئے بڑے خسارے اور ٹوٹے کی بات ہے کہ باقی کو چھوڑ کر فانی میں مشغول ہو اور اعلیٰ سے ہٹ کر ادنیٰ میں پھنس جائے مال و اولاد وہ ہی اچھی ہے جو اللہ کی یاد اور اس کی عبادت سے غافل نہ کرے۔ اگر ان دھندوں میں پڑ کر خدا کی یاد سے غافل ہوگیا تو آخرت بھی کھوئی اور دنیا میں قلبی سکون و اطمینان نصیب نہ ہوا۔ وَ مَنۡ اَعۡرَضَ عَنۡ ذِکۡرِیۡ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیۡشَۃً ضَنۡکًا وَّ نَحۡشُرُہٗ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ اَعۡمٰی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگو !alladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. لَانہlā
  5. تُلْهِكُمْغافل کریں تم کوtul'hikum
  6. أَمْوَٰلُكُمْمال تمہارےamwālukum
  7. وَلَآاور نہwalā
  8. أَوْلَـٰدُكُمْاولاد تمہاریawlādukum
  9. عَنسےʿan
  10. ذِكْرِذکر (سے)dhik'ri
  11. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  12. وَمَناور جو کوئیwaman
  13. يَفْعَلْایسا کرے گاyafʿal
  14. ذَٰلِكَتوdhālika
  15. فَأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگfa-ulāika
  16. هُمُوہ ہیںhumu
  17. ٱلْخَـٰسِرُونَجو خسارہ پانے والے ہیںl-khāsirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں