مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ منافقون، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هم الذين يقولون لا تنفقوا على من عند رسول الله حتى ينفضوا ولله خزائن السماوات والارض ولكن المنافقين لا يفقهون

یہی ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول خدا کے پاس (رہتے) ہیں ان پر (کچھ) خرچ نہ کرو۔ یہاں تک کہ یہ (خود بخود) بھاگ جائیں۔ حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے خدا ہی کہ ہیں لیکن منافق نہیں سمجھتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 11 میں سے آیت 7
  • پارہ 28
  • صفحہ 555

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ایک سفر میں دو شخص لڑ پڑے ایک مہاجرین میں کا اور ایک انصار کا۔ دونوں نے اپنی حمایت کے لئے اپنی جماعت کو پکارا جس پر خاصا ہنگامہ ہوگیا۔ یہ خبر رئیس المنافقین عبداللہ بن ابیّ کو پہنچی کہنے لگا اگر ہم ان مہاجرین، کو اپنے شہر میں جگہ نہ دیتے تو ہم سے مقابلہ کیوں کرتے تم ہی خبر گیری کرتے ہو تو یہ لوگ رسول کے ساتھ جمع رہتے ہیں، خبر گیری چھوڑ دو، ابھی خرچ سے تنگ آکر متفرق ہو جائیں، اور سب مجمع بچھڑ جائے۔ یہ بھی کہا کہ اس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هُمُوہhumu
  2. ٱلَّذِينَلوگ ہیںalladhīna
  3. يَقُولُونَجو کہتے ہیںyaqūlūna
  4. لَانہlā
  5. تُنفِقُوا۟تم خرچ کروtunfiqū
  6. عَلَىٰاوپرʿalā
  7. مَنْاس کے جوman
  8. عِندَپاس ہیںʿinda
  9. رَسُولِرسول کےrasūli
  10. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  11. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  12. يَنفَضُّوا۟ ۗوہ بھاگ جائیںyanfaḍḍū
  13. وَلِلَّهِاور اللہ کے لیے ہیںwalillahi
  14. خَزَآئِنُخزانےkhazāinu
  15. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کےl-samāwāti
  16. وَٱلْأَرْضِاور زمین کےwal-arḍi
  17. وَلَـٰكِنَّلیکنwalākinna
  18. ٱلْمُنَـٰفِقِينَمنافق لوگl-munāfiqīna
  19. لَانہیںlā
  20. يَفْقَهُونَسمجھتےyafqahūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں