مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ تغابن، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان تقرضوا الله قرضا حسنا يضاعفه لكم ويغفر لكم والله شكور حليم

اگر تم خدا کو (اخلاص اور نیت) نیک (سے) قرض دو گے تو وہ تم کو اس کا دوچند دے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف کردے گا۔ اور خدا قدر شناس اور بردبار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 18 میں سے آیت 17
  • پارہ 28
  • صفحہ 557

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ کی راہ میں اخلاص اور نیک نیتی سے طیب مال خرچ کرو تو اللہ اس سے کہیں زیادہ دیگا اور تمہاری کوتاہیوں کو معاف فرمائے گا۔ اس طرح کا مضمون پہلے کئ جگہ گذر چکا ہے۔ وہیں ہم نے پوری تقریر کی ہے۔ قدردانی کی بات یہ ہے کہ تھوڑے عمل پر بہت سا ثواب دیتا ہے، اور تحمل یہ کہ گناہ دیکھ کر فورًا عذاب نہیں بھیجتا۔ پھر بہت سے مجرموں کو بالکل معاف اور بہتیروں کی سزا میں تخفیف کرتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِناگرin
  2. تُقْرِضُوا۟تم قرض دو گےtuq'riḍū
  3. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  4. قَرْضًاقرضqarḍan
  5. حَسَنًۭاحسنہḥasanan
  6. يُضَـٰعِفْهُوہ دوگنا کردے گا اس کوyuḍāʿif'hu
  7. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  8. وَيَغْفِرْاور بخش دے گاwayaghfir
  9. لَكُمْ ۚتم کوlakum
  10. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  11. شَكُورٌقدردان ہےshakūrun
  12. حَلِيمٌبردبار ہےḥalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں