مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ تغابن، آیت 6

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذلك بانه كانت تاتيهم رسلهم بالبينات فقالوا ابشر يهدوننا فكفروا وتولوا واستغنى الله والله غني حميد

یہ اس لئے کہ ان کے پاس پیغمبر کھلی نشانیاں لے کر آئے تو یہ کہتے کہ کیا آدمی ہمارے ہادی بنتے ہیں؟ تو انہوں نے (ان کو) نہ مانا اور منہ پھیر لیا اور خدا نے بھی بےپروائی کی۔ اور خدا بےپروا (اور) سزاوار حمد (وثنا) ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 18 میں سے آیت 6
  • پارہ 28
  • صفحہ 556

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کیا ہم ہی جیسے آدمی ہادی بنا کر بھیجے گئے۔ بھیجنا تھا تو آسمان سے کسی فرشتہ کو بھیجتے گویا ان کے نزدیک بشریت اور رسالت میں منافات تھی۔ اسی لئے انہوں نے کفر اختیار کیا اور رسولوں کی بات ماننے سے انکار کردیا۔ (تنبیہ) اس آیت سے یہ ثابت کرنا کہ رسول کو بشر کہنے والا کافر ہے انتہائی جہل و الحاد ہے۔ اس کے برعکس اگر کوئی یہ کہدے کہ آیت ان لوگوں کے کفر پر دلالت کررہی ہے جو رسل بنی آدم کے بشر ہونے کا انکار کریں، تو یہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَیہdhālika
  2. بِأَنَّهُۥبوجہ اس کے کہ بیشک وہbi-annahu
  3. كَانَتتھےkānat
  4. تَّأْتِيهِمْآتے ان کے پاسtatīhim
  5. رُسُلُهُمان کے رسولrusuluhum
  6. بِٱلْبَيِّنَـٰتِساتھ واضح آیات کےbil-bayināti
  7. فَقَالُوٓا۟تو وہ کہتےfaqālū
  8. أَبَشَرٌۭکیا انسانabasharun
  9. يَهْدُونَنَاہدایت دیں گے ہم کوyahdūnanā
  10. فَكَفَرُوا۟تو انہوں نے کفر کیاfakafarū
  11. وَتَوَلَّوا۟ ۚاورمنہ موڑ گئےwatawallaw
  12. وَّٱسْتَغْنَىاور بےپرواہ ہوگیاwa-is'taghnā
  13. ٱللَّهُ ۚاللہl-lahu
  14. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  15. غَنِىٌّبےنیاز ہےghaniyyun
  16. حَمِيدٌۭتعریف والا ہےḥamīdun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں