مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ تغابن، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

زعم الذين كفروا ان لن يبعثوا قل بلى وربي لتبعثن ثم لتنبؤن بما عملتم وذلك على الله يسير

جو لوگ کافر ہیں ان کا اعتقاد ہے کہ وہ (دوبارہ) ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے۔ کہہ دو کہ ہاں ہاں میرے پروردگار کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر جو کام تم کرتے رہے ہو وہ تمہیں بتائے جائیں گے اور یہ (بات) خدا کو آسان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 18 میں سے آیت 7
  • پارہ 28
  • صفحہ 556

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

رسالت کی طرح بعث بعدالموت کا بھی انکار ہے۔ یعنی دوبارہ اٹھانا اور سب کا حساب کر دینا اللہ کو کیا مشکل ہے پوری طرح یقین رکھو کہ یہ ضرور ہو کر رہیگا۔ کسی کے انکار کرنے سے وہ آنے والی گھڑی ٹل نہیں سکتی۔ لہٰذا مناسب ہے کہ انکار چھوڑ کر اس وقت کی فکر کرو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. زَعَمَدعوی کیاzaʿama
  2. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  3. كَفَرُوٓا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  4. أَنکہan
  5. لَّنہرگز نہlan
  6. يُبْعَثُوا۟ ۚاٹھائے جائیں گےyub'ʿathū
  7. قُلْکہہ دیجئےqul
  8. بَلَىٰکیوں نہیںbalā
  9. وَرَبِّىمیرے رب کی قسمwarabbī
  10. لَتُبْعَثُنَّالبتہ تم ضرور اٹھائے جاؤ گےlatub'ʿathunna
  11. ثُمَّپھرthumma
  12. لَتُنَبَّؤُنَّالبتہ تم ضرور بتائے جاؤ گےlatunabba-unna
  13. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  14. عَمِلْتُمْ ۚتم نے عمل کیےʿamil'tum
  15. وَذَٰلِكَاور یہ باتwadhālika
  16. عَلَىپرʿalā
  17. ٱللَّهِاللہ (پر)l-lahi
  18. يَسِيرٌۭبہت آسان ہےyasīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں