مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طلاق، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لينفق ذو سعة من سعته ومن قدر عليه رزقه فلينفق مما اتاه الله لا يكلف الله نفسا الا ما اتاها سيجعل الله بعد عسر يسرا

صاحب وسعت کو اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرنا چاہیئے۔ اور جس کے رزق میں تنگی ہو وہ جتنا خدا نے اس کو دیا ہے اس کے موافق خرچ کرے۔ خدا کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اسی کے مطابق جو اس کو دیا ہے۔ اور خدا عنقریب تنگی کے بعد کشائش بخشے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 12 میں سے آیت 7
  • پارہ 28
  • صفحہ 559

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بچہ کی تربیت کا خرچ باپ پر ہے۔ وسعت والے کو اپنی وسعت کے موافق اور کم حیثیت کو اپنی حیثیت کے مناسب خرچ کرنا چاہیئے۔ اگر کسی شخص کو زیادہ فراخی نصیب نہ ہو محض نپی تلی روزی اللہ نے دی ہو، وہ اسی میں سے اپنی گنجائش کے موافق خرچ کیا کرے۔ اللہ کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ جب تنگی کی حالت میں اس کے حکم کے موافق خرچ کروگے، وہ تنگی اور سختی کو فراخی اور آسانی سے بدل دیگا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لِيُنفِقْتاکہ خرچ کرےliyunfiq
  2. ذُووالاdhū
  3. سَعَةٍۢوسعت (والا)saʿatin
  4. مِّنسےmin
  5. سَعَتِهِۦ ۖاپنی وسعت میں (سے)saʿatihi
  6. وَمَناور جو کوئیwaman
  7. قُدِرَتنگ کیا گیاqudira
  8. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  9. رِزْقُهُۥاس کا رزقriz'quhu
  10. فَلْيُنفِقْپس چاہیے کہ خرچ کرےfalyunfiq
  11. مِمَّآاس میں سے جوmimmā
  12. ءَاتَىٰهُعطا کیا اس کوātāhu
  13. ٱللَّهُ ۚاللہ نےl-lahu
  14. لَانہیںlā
  15. يُكَلِّفُتکلیف دیتاyukallifu
  16. ٱللَّهُاللہl-lahu
  17. نَفْسًاکسی شخص کوnafsan
  18. إِلَّامگرillā
  19. مَآجتناmā
  20. ءَاتَىٰهَا ۚدیا اس نے اس کوātāhā
  21. سَيَجْعَلُعنقریب کردے گاsayajʿalu
  22. ٱللَّهُاللہl-lahu
  23. بَعْدَبعدbaʿda
  24. عُسْرٍۢتنگی کےʿus'rin
  25. يُسْرًۭاآسانیyus'ran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں