عُسْر
اسم · 5 بارمعنی: تنگی کے · دوسرے تراجم: تنگی
قرآن میں صورتیں
- ٱلْعُسْرَ ×3
- عُسْرًا ×1
- عُسْرٍ ×1
عُسْر
معنی: تنگی کے
عسر قرآن کی 5 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: تنگی کے · دوسرے تراجم: تنگی
معنی: سخت
العسر: نقيض اليسر. قال تعالى: فإن مع العسر يسرا إن مع العسر يسرا [الشرح/ 5- 6] ، والعسرة: تعسر وجود المال. قال:
قوله تعالى: ﴿إن مع العسر يسرا﴾ [الشرح: 6] العسر: الإضافة في المال، يقال: عسر يعسر إعسارا فهو معسر، أي افتقر. والعسرة: نقيض اليسرة. وتعاسر القوم تحروا تعسير الأمر.
6 میں سے آیات 1–6
(روزوں کا مہینہ) رمضان کا مہینہ (ہے) جس میں قرآن (اول اول) نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور (جس میں) ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں اور (جو حق و باطل کو) الگ الگ کرنے والا ہے تو جو کوئی تم میں سے اس مہینے میں موجود ہو چاہیئے کہ پورے مہینے کے روزے رکھے اور جو بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں (رکھ کر) ان کا شمار پورا کرلے۔ خدا تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور سختی نہیں چاہتا اور (یہ آسانی کا حکم) اس لئے (دیا گیا ہے) کہ تم روزوں کا شمار پورا کرلو اور اس احسان کے بدلے کہ خدا نے تم کو ہدایت بخشی ہے تم اس کو بزرگی سے یاد کر واور اس کا شکر کرو
سورہ بقرہ، آیت 2:185(موسیٰ نے) کہا کہ جو بھول مجھ سے ہوئی اس پر مواخذہ نہ کیجیئے اور میرے معاملے میں مجھ پر مشکل نہ ڈالئے
سورہ کہف، آیت 18:73اس بلانے والے کی طرف دوڑتے جاتے ہوں گے۔ کافر کہیں گے یہ دن بڑا سخت ہے
سورہ قمر، آیت 54:8صاحب وسعت کو اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرنا چاہیئے۔ اور جس کے رزق میں تنگی ہو وہ جتنا خدا نے اس کو دیا ہے اس کے موافق خرچ کرے۔ خدا کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اسی کے مطابق جو اس کو دیا ہے۔ اور خدا عنقریب تنگی کے بعد کشائش بخشے گا
سورہ طلاق، آیت 65:7ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے
سورہ الم نشرح، آیت 94:5(اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
سورہ الم نشرح، آیت 94:6