مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ تحریم، آیت 1

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها النبي لم تحرم ما احل الله لك تبتغي مرضات ازواجك والله غفور رحيم

اے پیغمبر جو چیز خدا نے تمہارے لئے جائز کی ہے تم اس سے کنارہ کشی کیوں کرتے ہو؟ (کیا اس سے) اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتے ہو؟ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 12 میں سے آیت 1
  • پارہ 28
  • صفحہ 560

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

سورۃ "احزاب" کے فوائد میں گزر چکا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتوحات عنایت فرمائیں اور لوگ آسودہ ہوگئے تو ازواج مطہرات کو بھی خیال آیا کہ ہم کیوں آسودہ نہ ہوں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے مل کو حضور ﷺ سے زیادہ نفقہ کا مطالبہ شروی کیا۔ صحیح مسلم کی ایک حدیث میں ہے وَھُنَّ حَوْلِیْ یَطْلُبْنَنی النَّفْقَۃَ اور بخاری کے ابواب المناقب میں ہے وحولہ نسوۃ یکلمنہ ویستکثرنہ اس پر ابوبکرؓ نے عائشہؓ کو اور عمرؓ نے حفصہؓ کو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلنَّبِىُّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)l-nabiyu
  3. لِمَکیوںlima
  4. تُحَرِّمُآپ حرام قرار دیتے ہیںtuḥarrimu
  5. مَآجوmā
  6. أَحَلَّحلال کیاaḥalla
  7. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  8. لَكَ ۖآپ کے لیےlaka
  9. تَبْتَغِىآپ چاہتے ہیںtabtaghī
  10. مَرْضَاتَرضامندیmarḍāta
  11. أَزْوَٰجِكَ ۚاپنی بیویوں کیazwājika
  12. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  13. غَفُورٌۭبخشنے والاghafūrun
  14. رَّحِيمٌۭمہربان ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں