مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ تحریم، آیت 2

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قد فرض الله لكم تحلة ايمانكم والله مولاكم وهو العليم الحكيم

خدا نے تم لوگوں کے لئے تمہاری قسموں کا کفارہ مقرر کردیا ہے۔ اور خدا ہی تمہارا کارساز ہے۔ اور وہ دانا (اور) حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 12 میں سے آیت 2
  • پارہ 28
  • صفحہ 560

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس مالک نے اپنے علم و حکمت سے تمہارے لئے مناسب احکام و ہدایات بھیجے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ اگر کوئی شخص نامناسب چیز پر قسم کھا لے تو کفارہ دیکر (جس کا ذکر سورۃ مائدہ میں آچکا) اپنی قسم کھول سکتا ہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "اب جو کوئی اپنے مال کو کہے یہ مجھ پر حرام ہے تو قسم ہو گئ۔ کفارہ دے، تو اس کو کام میں لائے،کھانا ہو یا کپڑا یا لونڈی" (وہذا ماعلیہ الحنفیہ)۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَدْتحقیقqad
  2. فَرَضَفرض کیاfaraḍa
  3. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  4. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  5. تَحِلَّةَکھولناtaḥillata
  6. أَيْمَـٰنِكُمْ ۚتمہاری قسموں کاaymānikum
  7. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahu
  8. مَوْلَىٰكُمْ ۖمولا ہے تمہاراmawlākum
  9. وَهُوَاور وہwahuwa
  10. ٱلْعَلِيمُعلم والا ہےl-ʿalīmu
  11. ٱلْحَكِيمُحکمت والا ہےl-ḥakīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں