مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طلاق، آیت 12

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الله الذي خلق سبع سماوات ومن الارض مثلهن يتنزل الامر بينهن لتعلموا ان الله على كل شيء قدير وان الله قد احاط بكل شيء علما

خدا ہی تو ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور ایسی ہی زمینیں۔ ان میں (خدا کے) حکم اُترتے رہتے ہیں تاکہ تم لوگ جان لو کہ خدا چیز پر قادر ہے۔ اور یہ کہ خدا اپنے علم سے ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 12 میں سے آیت 12
  • پارہ 28
  • صفحہ 559

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی زمینیں بھی سات پیدا کیں، جیسا کہ ترمذی وغیرہ کی احادیث میں ہے۔ ان میں احتمال ہے کہ نظر نہ آتی ہوں، اور احتمال ہے کہ نظر آتی ہوں۔ مگر لوگ ان کو کواکب سمجھتے ہوں۔ جیسا کہ مریخ وغیرہ کی نسبت آج کل حکماء یورپ کا گمان ہے کہ اس میں پہاڑ دریا اور آبادیاں ہیں۔ باقی حدیث میں جو ان زمینوں کا اس زمین کے تحت میں ہونا وارد ہے وہ شاید باعتبار بعض حالات کے ہو۔ اور بعض حالات میں وہ زمینیں اس سے فوق ہوجاتی ہوں۔ رہا ابن عباسؓ کا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱللَّهُاللہal-lahu
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. خَلَقَجس نے پیدا کیاkhalaqa
  4. سَبْعَساتsabʿa
  5. سَمَـٰوَٰتٍۢآسمانوں کوsamāwātin
  6. وَمِنَاور سےwamina
  7. ٱلْأَرْضِزمین میں (سے)l-arḍi
  8. مِثْلَهُنَّانہی کی مانندmith'lahunna
  9. يَتَنَزَّلُاترتا ہےyatanazzalu
  10. ٱلْأَمْرُحکمl-amru
  11. بَيْنَهُنَّان کے درمیانbaynahunna
  12. لِتَعْلَمُوٓا۟تاکہ تم جان لوlitaʿlamū
  13. أَنَّبیشکanna
  14. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  15. عَلَىٰاوپرʿalā
  16. كُلِّہرkulli
  17. شَىْءٍۢچیز کےshayin
  18. قَدِيرٌۭقادر ہےqadīrun
  19. وَأَنَّاور بیشکwa-anna
  20. ٱللَّهَاللہ تعالیٰ نےl-laha
  21. قَدْتحقیقqad
  22. أَحَاطَگھیر رکھا ہےaḥāṭa
  23. بِكُلِّہرbikulli
  24. شَىْءٍچیز کوshayin
  25. عِلْمًۢاعلم کے اعتبار سےʿil'man

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں