مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ تحریم، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

عسى ربه ان طلقكن ان يبدله ازواجا خيرا منكن مسلمات مؤمنات قانتات تائبات عابدات سائحات ثيبات وابكارا

اگر پیغمبر تم کو طلاق دے دیں تو عجب نہیں کہ ان کا پروردگار تمہارے بدلے ان کو تم سے بہتر بیبیاں دے دے۔ مسلمان، صاحب ایمان فرمانبردار توبہ کرنے والیاں عبادت گذار روزہ رکھنے والیاں بن شوہر اور کنواریاں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 12 میں سے آیت 5
  • پارہ 28
  • صفحہ 560

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ وسوسہ دل میں نہ لانا کہ آخر تو مرد کو بیبیوں کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم سے بہتر عورتیں کہاں ہیں اس لئے ناگزیر ہماری سب باتیں سہی جائیں گی۔ یاد رکھو! اللہ چاہے تو تم سے بھی بہتر بیبیاں اپنے نبی ﷺ کے لئے پیدا کر دے۔ اس کے ہاں کس چیز کی کمی ہے۔ (تنبیہ) ثَیِّبٰتٍ (بیواؤں) کا ذکر شاید اس لئے کیا کہ بعض حیثیات سے آدمی ان کو ابکار پر ترجیح دیتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. عَسَىٰامید ہےʿasā
  2. رَبُّهُۥٓآپ کا ربrabbuhu
  3. إِناگرin
  4. طَلَّقَكُنَّوہ طلاق دے تم کوṭallaqakunna
  5. أَنکہan
  6. يُبْدِلَهُۥٓوہ بدل کردے اس کوyub'dilahu
  7. أَزْوَٰجًابیویاںazwājan
  8. خَيْرًۭابہترkhayran
  9. مِّنكُنَّتم عورتوں سےminkunna
  10. مُسْلِمَـٰتٍۢجو مسلمان ہوںmus'limātin
  11. مُّؤْمِنَـٰتٍۢمومن ہوںmu'minātin
  12. قَـٰنِتَـٰتٍۢاطاعت گزارqānitātin
  13. تَـٰٓئِبَـٰتٍتوبہ گزارtāibātin
  14. عَـٰبِدَٰتٍۢعبادت گزارʿābidātin
  15. سَـٰٓئِحَـٰتٍۢروزہ دارsāiḥātin
  16. ثَيِّبَـٰتٍۢشوہر دیدہ۔ شوہر والیاںthayyibātin
  17. وَأَبْكَارًۭااور کنواری ہوںwa-abkāran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں