مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مُسَلَّمَة

قرآن میں مسلمة

معنی: مکمل ہو / صحیح سلامت ہو

مسلمة قرآن کی 4 سورتوں کی 5 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
5
سورتیں
4
مادّہ
س ل م

مُسَلَّمَة

اسم · 3 بار

معنی: مکمل ہو / صحیح سلامت ہو · دوسرے تراجم: جو سپرد کیا گیا۔ جو سپرد کیا جائے, سپرد کیا ہوا

قرآن میں صورتیں

  • مُسَلَّمَةٌ ×3

مُسْلِمَة

اسم · 3 بار

معنی: جو فرماں بردار ہو / تابع دار ہو · دوسرے تراجم: اور مسلمان عورتیں, جو مسلمان ہوں

قرآن میں صورتیں

  • مُّسْلِمَةً ×1
  • وَٱلْمُسْلِمَٰتِ ×1
  • مُسْلِمَٰتٍ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

السلم والسلامة: التعري من الآفات الظاهرة والباطنة، قال: بقلب سليم

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿سلام عليكم﴾ [الأنعام: 54] أي سلامة واقعة عليكم فلا تعذبون ولا تخافون كغيركم من أهل الشقاء. وقيل: معناه السلامة لكم ومعكم. وقيل: معناه الله عليكم، أي حفيظ عليكم أو على حفظكم. وقيل: معناه نحن سالمون لكم. وأصل السلام والسلامة: التعري من الآفات الظاهرة والباطنة. ومنه قوله تعالى: ﴿بقلب سليم﴾ [الشعراء: 89] أي…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ س ل م پر مکمل اندراجات

مسلمة والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    موسیٰ نے کہا کہ خدا فرماتا ہے کہ وہ بیل کام میں لگا ہوا نہ ہو، نہ تو زمین جوتتا ہو اور نہ کھیتی کو پانی دیتا ہو۔ اس میں کسی طرح کا داغ نہ ہو۔ کہنے لگے، اب تم نے سب باتیں درست بتا دیں۔ غرض (بڑی مشکل سے) انہوں نے اس بیل کو ذبح کیا، اور وہ ایسا کرنے والے تھے نہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:71
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پروردگار، ہم کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھیو۔ اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک گروہ کو اپنا مطیع بنائے رہیو، اور (پروردگار) ہمیں طریق عبادت بتا اور ہمارے حال پر (رحم کے ساتھ) توجہ فرما۔ بے شک تو توجہ فرمانے والا مہربان ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:128
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کسی مومن کو شایان نہیں کہ مومن کو مار ڈالے مگر بھول کر اور جو بھول کر بھی مومن کو مار ڈالے تو (ایک تو) ایک مسلمان غلام آزاد کردے اور (دوسرے) مقتول کے وارثوں کو خون بہا دے ہاں اگر وہ معاف کردیں (تو ان کو اختیار ہے) اگر مقتول تمہارے دشمنوں کی جماعت میں سے ہو اور وہ خود مومن ہو تو صرف ایک مسلمان غلام آزاد کرنا چاہیئے اور اگر مقتول ایسے لوگوں میں سے ہو جن میں اور تم میں صلح کا عہد ہو تو وارثان مقتول کو خون بہا دینا اور ایک مسلمان غلام آزاد کرنا چاہیئے اور جس کو یہ میسر نہ ہو وہ متواتر دو مہینے کے روزے رکھے یہ (کفارہ) خدا کی طرف سے (قبول) توبہ (کے لئے) ہے اور خدا (سب کچھ) جانتا اور بڑی حکمت والا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:92
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (جو لوگ خدا کے آگے سر اطاعت خم کرنے والے ہیں یعنی) مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور فروتنی کرنے والے مرد اور فروتنی کرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور خدا کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں۔ کچھ شک نہیں کہ ان کے لئے خدا نے بخشش اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:35
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر پیغمبر تم کو طلاق دے دیں تو عجب نہیں کہ ان کا پروردگار تمہارے بدلے ان کو تم سے بہتر بیبیاں دے دے۔ مسلمان، صاحب ایمان فرمانبردار توبہ کرنے والیاں عبادت گذار روزہ رکھنے والیاں بن شوہر اور کنواریاں

    سورہ تحریم، آیت 66:5