مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ تحریم، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان تتوبا الى الله فقد صغت قلوبكما وان تظاهرا عليه فان الله هو مولاه وجبريل وصالح المؤمنين والملائكة بعد ذلك ظهير

اگر تم دونوں خدا کے آگے توبہ کرو (تو بہتر ہے کیونکہ) تمہارے دل کج ہوگئے ہیں۔ اور اگر پیغمبر (کی ایذا) پر باہم اعانت کرو گی تو خدا اور جبریل اور نیک کردار مسلمان ان کے حامی (اور دوستدار) ہیں۔ اور ان کے علاوہ (اور) فرشتے بھی مددگار ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 12 میں سے آیت 4
  • پارہ 28
  • صفحہ 560

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ عائشہؓ و حفصہؓ کو خطاب ہے کہ اگر تم توبہ کرتی ہو تو بیشک توبہ کا موقع ہے کیونکہ تمہارے دل جادہ اعتدال سے ہٹ کر ایک طرف کو جھک گئے ہیں۔ لہٰذا آئندہ ایسی بے اعتدالیوں سے پرہیز رکھا جائے۔ زوجین کے خانگی معاملات بعض اوقات ابتداءً بہت معمولی اور حقیر نظر آتے ہیں لیکن اگر ذرا باگ ڈھیلی چھوڑ دی جائے تو آخرکار نہایت خطرناک اور تباہ کن صورت اختیار کر لیتے ہیں۔ خصوصًا عورت اگر کسی اونچے گھرانے سے تعلق رکھتی ہو تو اس کو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِناگرin
  2. تَتُوبَآتم دونوں توبہ کرتی ہوtatūbā
  3. إِلَىطرفilā
  4. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  5. فَقَدْتو تحقیقfaqad
  6. صَغَتْجھک پڑےṣaghat
  7. قُلُوبُكُمَا ۖتم دونوں کے دلqulūbukumā
  8. وَإِناور اگرwa-in
  9. تَظَـٰهَرَاتم ایک دوسرے کی مدد کرو گیtaẓāharā
  10. عَلَيْهِآپ کے خلافʿalayhi
  11. فَإِنَّپس بیشکfa-inna
  12. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  13. هُوَوہhuwa
  14. مَوْلَىٰهُاس کامولا ہےmawlāhu
  15. وَجِبْرِيلُاور جبرائیلwajib'rīlu
  16. وَصَـٰلِحُاور صالحwaṣāliḥu
  17. ٱلْمُؤْمِنِينَ ۖاہل ایمانl-mu'minīna
  18. وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُاور فرشتےwal-malāikatu
  19. بَعْدَبعدbaʿda
  20. ذَٰلِكَاس کےdhālika
  21. ظَهِيرٌمددگار ہیںẓahīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں