مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ تحریم، آیت 6

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا قوا انفسكم واهليكم نارا وقودها الناس والحجارة عليها ملائكة غلاظ شداد لا يعصون الله ما امرهم ويفعلون ما يؤمرون

مومنو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل عیال کو آتش (جہنم) سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اور جس پر تند خو اور سخت مزاج فرشتے (مقرر) ہیں جو ارشاد خدا ان کو فرماتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم ان کو ملتا ہے اسے بجا لاتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 12 میں سے آیت 6
  • پارہ 28
  • صفحہ 560

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ہر مسلمان کو لازم ہے کہ اپنے ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی دین کی راہ پر لائے سمجھا کر، ڈرا کر ، پیار سے، مار سے، جس طرح ہو سکے دیندار بنانے کی کوشش کرے۔ اس پر بھی اگر وہ راہ راست پر نہ آئیں تو ان کی کمبختی، یہ بے قصور ہے وَّقُوْدُھَا النَّاسُ وَالْحِجَارَۃُ کی تفسیر پارہ "الم" کے شروع میں گذر چکی۔ یعنی مجرموں کو نہ رحم کھا کر چھوڑیں نہ ان کی زبردست گرفت سے کوئی چھوٹ کر بھاگ سکے۔ یعنی نہ حکم الہٰی کی خلاف ورزی کرتے ہیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. قُوٓا۟بچاؤqū
  5. أَنفُسَكُمْاپنے آپ کوanfusakum
  6. وَأَهْلِيكُمْاور اپنے گھروالوں کوwa-ahlīkum
  7. نَارًۭاآگ سےnāran
  8. وَقُودُهَاایندھن اس کاwaqūduhā
  9. ٱلنَّاسُلوگ ہوں گےl-nāsu
  10. وَٱلْحِجَارَةُاور پتھرwal-ḥijāratu
  11. عَلَيْهَااس پرʿalayhā
  12. مَلَـٰٓئِكَةٌفرشتے ہیںmalāikatun
  13. غِلَاظٌۭسختghilāẓun
  14. شِدَادٌۭزبردستshidādun
  15. لَّانہیںlā
  16. يَعْصُونَوہ نافرمانی کرتےyaʿṣūna
  17. ٱللَّهَاللہ کیl-laha
  18. مَآجوmā
  19. أَمَرَهُمْاس نے حکم دیا ان کوamarahum
  20. وَيَفْعَلُونَاور وہ کرتے ہیں وہwayafʿalūna
  21. مَاجوmā
  22. يُؤْمَرُونَوہ حکم دئیے جاتے ہیںyu'marūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں