تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی آج آسمان اس قدر مضبوط و محکم ہے کہ لاکھوں سال گذرنے پر بھی کہیں ذرا سا شگاف نہیں پڑا اس روز پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیگا۔ اور جس وقت درمیان سے پھٹنا شروع ہو گا تو فرشتے اس کے کناروں پر چلے جائینگے۔ اب عرش عظیم کو چار فرشتے اُٹھا رہے ہیں جن کی بزرگی اور کلانی کاعلم اللہ ہی کو ہے۔ اس دن ان چار کے ساتھ چار اور لگیں گے۔ تفسیر عزیزی میں اس عدد کی حکمتوں اور ان فرشتوں کے حقائق پر بہت دقیق وبسیط بحث کی ہے۔ جس کو شوق ہو…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں