تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی وہ قیامت کی گھڑی جس کا آنا ازل سے علم الہٰی میں ثابت اور مقرر ہو چکا ہے۔ جبکہ حق باطل سے بالکل واشگاف طور پر بدون کسی طرح کے اشتباہ و التباس کے جدا ہو جائیگا اور تمام حقائق اپنے پورے کمال و سبوغ کے ساتھ نمایاں ہونگے۔ اور اس کے وجود میں جھگڑا کرنے والے سب اس وقت مغلوب و مقہور ہو کر رہینگے۔ جانتے ہو وہ گھڑی کیاچیز ہے؟ اور کس قسم کے احوال و کیفیات اپنے اندر رکھتی ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں