مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 146

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ساصرف عن اياتي الذين يتكبرون في الارض بغير الحق وان يروا كل اية لا يؤمنوا بها وان يروا سبيل الرشد لا يتخذوه سبيلا وان يروا سبيل الغي يتخذوه سبيلا ذلك بانهم كذبوا باياتنا وكانوا عنها غافلين

جو لوگ زمین میں ناحق غرور کرتے ہیں ان کو اپنی آیتوں سے پھیر دوں گا۔ اگر یہ سب نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لائیں اور اگر راستی کا رستہ دیکھیں تو اسے (اپنا) رستہ نہ بنائیں۔ اور اگر گمراہی کی راہ دیکھیں تو اسے رستہ بنالیں۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے غفلت کرتے رہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 146
  • پارہ 9
  • صفحہ 168

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جو لوگ خدا اور پیغمبروں کے مقابلہ میں ناحق کا تکبر کرتے ہیں اور نخوت و غرور اجازت نہیں دیتا کہ احکام الہٰی کو قبول کریں ہم بھی ان کے دل اپنی آیات کی طرف سے پھیر دیں گے کہ آیندہ ان سے منتفع ہونے کی توفیق نہ ہو گی۔ ایسے لوگوں کی کیفیت یہ ہوتی ہے کہ خواہ کتنے ہی نشان دیکھیں اور کتنی ہی آیتیں سنیں ٹس سے مس نہ ہوں ہدایات کی سڑک کیسی ہی صاف اور کشادہ ہو، اس پر نہ چلیں ہاں گمراہی کے راستہ پر نفسانی خواہشات کی پیروی میں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. سَأَصْرِفُعنقریب میں پھیر دوں گاsa-aṣrifu
  2. عَنْسےʿan
  3. ءَايَـٰتِىَاپنی نشانیوںāyātiya
  4. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  5. يَتَكَبَّرُونَجو تکبر کرتے ہیںyatakabbarūna
  6. فِىمیںfī
  7. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  8. بِغَيْرِناbighayri
  9. ٱلْحَقِّحقl-ḥaqi
  10. وَإِناور اگرwa-in
  11. يَرَوْا۟وہ دیکھیںyaraw
  12. كُلَّہرkulla
  13. ءَايَةٍۢنشانیāyatin
  14. لَّانہیںlā
  15. يُؤْمِنُوا۟وہ ایمان لائیں گےyu'minū
  16. بِهَاساتھ اس کےbihā
  17. وَإِناور اگرwa-in
  18. يَرَوْا۟وہ دیکھیںyaraw
  19. سَبِيلَراستہsabīla
  20. ٱلرُّشْدِہدایت کاl-rush'di
  21. لَانہیںlā
  22. يَتَّخِذُوهُبنائیں گے اس کوyattakhidhūhu
  23. سَبِيلًۭاراستہsabīlan
  24. وَإِناور اگرwa-in
  25. يَرَوْا۟وہ دیکھیںyaraw
  26. سَبِيلَراستہsabīla
  27. ٱلْغَىِّگمراہی کاl-ghayi
  28. يَتَّخِذُوهُوہ بنالیں گے اس کوyattakhidhūhu
  29. سَبِيلًۭا ۚراستہsabīlan
  30. ذَٰلِكَیہdhālika
  31. بِأَنَّهُمْبوجہ اس کے کہ بیشک انہوں نےbi-annahum
  32. كَذَّبُوا۟جھٹلایاkadhabū
  33. بِـَٔايَـٰتِنَاہماری آیات کوbiāyātinā
  34. وَكَانُوا۟اور تھے وہwakānū
  35. عَنْهَاان سےʿanhā
  36. غَـٰفِلِينَغافل۔ بےپرواہghāfilīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں