مواد پر جائیں
Quran Maqasid

تَفْصِيل

قرآن میں تفصيل

معنی: اور تفصیل

تفصيل قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
5
مادّہ
ف ص ل

تَفْصِيل

اسم · 5 بار

معنی: اور تفصیل · دوسرے تراجم: کھول کر بیان کرنا

قرآن میں صورتیں

  • وَتَفْصِيلًا ×2
  • وَتَفْصِيلَ ×2
  • تَفْصِيلًا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الفصل: إبانة أحد الشيئين من الآخر: حتى يكون بينهما فرجة، ومنه قيل: المفاصل، الواحد مفصل، وفصلت الشاة: قطعت مفاصلها، وفصل القوم عن مكان كذا، وانفصلوا: فارقوه.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿فلما فصل طالوت بالجنود﴾] البقرة:249 [أي فارق مكانه ومركزه الذي كان فيه، وكذا قوله تعالى: ﴿ولما فصلت العير﴾ [يوسف:94]. وأصل الفصل: إبانة الشيء من الشيء وقطعه حتى يكون بينهما فرجة. ومنه مفاصل الإنسان، الواحد مفصل. وفصلت الشاة: قطعت مفاصلها.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ف ص ل پر مکمل اندراجات

تفصيل والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (ہاں) پھر (سن لو کہ) ہم نے موسیؑ کو کتاب عنایت کی تھی تاکہ ان لوگوں پر جو نیکوکار ہیں نعمت پوری کر دیں اور (اس میں) ہر چیز کا بیان (ہے) اور ہدایت (ہے) اور رحمت ہے تاکہ (ان کی امت کے) لوگ اپنے پروردگار کے رُوبرو حاضر ہونے کا یقین کریں

    سورہ انعام، آیت 6:154
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے (تورات) کی تختیوں میں ان کے لیے ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی پھر (ارشاد فرمایا کہ) اسے زور سے پکڑے رہو اور اپنی قوم سے بھی کہہ دو کہ ان باتوں کو جو اس میں (مندرج ہیں اور) بہت بہتر ہیں پکڑے رہیں۔ میں عنقریب تم کو نافرمان لوگوں کا گھر دکھاؤں گا

    سورہ اعراف، آیت 7:145
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ قرآن ایسا نہیں کہ خدا کے سوا کوئی اس کو اپنی طرف سے بنا لائے۔ ہاں (ہاں یہ خدا کا کلام ہے) جو (کتابیں) اس سے پہلے (کی) ہیں۔ ان کی تصدیق کرتا ہے اور ان ہی کتابوں کی (اس میں) تفصیل ہے اس میں کچھ شک نہیں (کہ) یہ رب العالمین کی طرف سے (نازل ہوا) ہے

    سورہ یونس، آیت 10:37
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان کے قصے میں عقلمندوں کے لیے عبرت ہے۔ یہ (قرآن) ایسی بات نہیں ہے جو (اپنے دل سے) بنائی گئی ہو بلکہ جو (کتابیں) اس سے پہلے نازل ہوئی ہیں ان کی تصدیق (کرنے والا) ہے اور مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے

    سورہ یوسف، آیت 12:111
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے دن اور رات کو دو نشانیاں بنایا ہے رات کی نشانی کو تاریک بنایا اور دن کی نشانی کو روشن۔ تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل (یعنی) روزی تلاش کرو اور برسوں کا شمار اور حساب جانو۔ اور ہم نے ہر چیز کو (بخوبی) تفصیل کردی ہے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:12