مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 152

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الذين اتخذوا العجل سينالهم غضب من ربهم وذلة في الحياة الدنيا وكذلك نجزي المفترين

(خدا نے فرمایا کہ) جن لوگوں نے بچھڑے کو (معبود) بنا لیا تھا ان پر پروردگار کا غضب واقع ہوگا اور دنیا کی زندگی میں ذلت (نصیب ہوگی) اور ہم افتراء پردازوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 152
  • پارہ 9
  • صفحہ 169

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ غضب وہ ہی ہے جس کا ذکر سورہ بقرہ میں ربع پارہ الم کے بعد گذر چکا۔ یعنی گوسالہ پرستوں کو وہ لوگ قتل کریں جنہوں نے یہ حرکت نہیں کی اور دوسروں کو روکنے میں حصہ بھی نہ لیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ مرتد کی سزا دنیا میں قتل ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. ٱتَّخَذُوا۟جنہوں نے بنا لیاittakhadhū
  4. ٱلْعِجْلَبچھڑے کوl-ʿij'la
  5. سَيَنَالُهُمْعنقریب پہنچے گا ان کو۔ پالے گا انہیںsayanāluhum
  6. غَضَبٌۭغصہghaḍabun
  7. مِّنطرف سےmin
  8. رَّبِّهِمْان کے رب کیrabbihim
  9. وَذِلَّةٌۭاور رسوائیwadhillatun
  10. فِىfī
  11. ٱلْحَيَوٰةِزندگی میںl-ḥayati
  12. ٱلدُّنْيَا ۚدنیا کیl-dun'yā
  13. وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālika
  14. نَجْزِىہم بدلہ دیتے ہیںnajzī
  15. ٱلْمُفْتَرِينَجھوٹ باندھنے والوں کوl-muf'tarīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں