مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 161

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ قيل لهم اسكنوا هذه القرية وكلوا منها حيث شئتم وقولوا حطة وادخلوا الباب سجدا نغفر لكم خطيئاتكم سنزيد المحسنين

اور (یاد کرو) جب ان سے کہا گیا کہ اس شہر میں سکونت اختیار کرلو اور اس میں جہاں سے جی چاہے کھانا (پینا) اور (ہاں شہر میں جانا تو) حِطّتہٌ کہنا اور دروازے میں داخل ہونا تو سجدہ کرنا۔ ہم تمہارے گناہ معاف کردیں گے۔ اور نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ دیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 161
  • پارہ 9
  • صفحہ 171

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس شہر سے مراد اکثر نے "اریحا" لیا ہے۔ یعنی ابھی ایک شہر فتح ہوا۔ آگے سارا ملک ملے گا۔ کذا فی الموضح۔ یا یہ مطلب ہے کہ خطا معاف کر کے نیکو کاروں کے اجرو ثواب بڑھائیں گے کذا فی عامۃ الکتب۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. قِيلَکہا گیاqīla
  3. لَهُمُان سےlahumu
  4. ٱسْكُنُوا۟بس جاؤ۔ رہ جاؤus'kunū
  5. هَـٰذِهِاسhādhihi
  6. ٱلْقَرْيَةَبستی میںl-qaryata
  7. وَكُلُوا۟اور کھاؤwakulū
  8. مِنْهَااس میں سےmin'hā
  9. حَيْثُجہاں سےḥaythu
  10. شِئْتُمْچاہو تمshi'tum
  11. وَقُولُوا۟اور کہوwaqūlū
  12. حِطَّةٌۭحطہḥiṭṭatun
  13. وَٱدْخُلُوا۟اور داخل ہوجاؤwa-ud'khulū
  14. ٱلْبَابَدروازے میںl-bāba
  15. سُجَّدًۭاسجدہ کرتے ہوئےsujjadan
  16. نَّغْفِرْہم بخش دیں گےnaghfir
  17. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  18. خَطِيٓـَٔـٰتِكُمْ ۚتمہاری خطاؤں کوkhaṭīātikum
  19. سَنَزِيدُعنقریب ہم زیادہ دیں گےsanazīdu
  20. ٱلْمُحْسِنِينَاحسان کرنے والوں کوl-muḥ'sinīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں