تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
پہلے تو تنہا حضور ﷺ کو خطاب تھا گو حکم استعاذہ میں سب شامل تھے اب عام متقین (خدا ترس پرہیزگاروں) کا حال بیان فرماتے ہیں۔ یعنی عام متقین کے حق میں یہ محال نہیں کہ شیطان کا گذر ان کی طرف ہو اور کوئی چرکہ لگا جائے البتہ متقین کی شان یہ ہوتی ہے کہ شیطان کے اغواء سے ممتد غفلت میں نہیں پڑتے بلکہ ذرا غفلت ہوئی اور خدا کو یاد کر کے چونک پڑے، ٹھوکر لگی اور معًا سنبھل گئے سنبھلتے ہی آنکھیں کھل گئیں، غفلت کا پردہ اٹھ گیا۔…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں