تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
لَا نُکَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَاۤ جملہ معترضہ ہے جس سے درمیان میں متنبہ فرما دیا کہ ایمان و عمل صالح جس پر اتنا عظیم الشان صلہ مرحمت ہوتا ہے کوئی ایسی مشکل چیز نہیں جو انسان کی طاقت سے باہر ہو، یا یہ مطلب ہے کہ ہر آدمی سے عمل صالح اسی قدر مطلوب ہے جتنا اس کی مقدرت اور طاقت میں ہو ، اس سے زائد کا مطالبہ نہیں کیا جا رہا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں