مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 46

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وبينهما حجاب وعلى الاعراف رجال يعرفون كلا بسيماهم ونادوا اصحاب الجنة ان سلام عليكم لم يدخلوها وهم يطمعون

ان دونوں (یعنی بہشت اور دوزخ) کے درمیان (اعراف نام) ایک دیوار ہو گی اور اعراف پر کچھ آدمی ہوں گے جو سب کو ان کی صورتوں سے پہچان لیں گے۔ تو وہ اہل بہشت کو پکار کر کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو۔ یہ لوگ بھی بہشت میں داخل تو نہیں ہوں گے مگر امید رکھتے ہوں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 46
  • پارہ 8
  • صفحہ 156

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حجاب کے معنی پردہ اور آڑ کے ہیں۔ یہاں پردہ کی دیوار مراد ہے۔ جس کی تصریح سورہ حدید میں کی گئ ہے "فضرب بینھم بسورلہ باب" یہ دیوار جنت کی لذتوں کو دوزخ تک اور دوزخ کی کلفتوں کو جنت تک پہنچے سے مانع ہو گی اس کی تفصیلی کیفیت کا ہم کو علم نہیں۔ اسی درمیانی دیوار کی بلندی پر جو مقام ہو گا اس کو "اعراف" کہتے ہیں اصحاب اعراف کون لوگ ہیں؟ قرطبی نے اس میں بارہ قول نقل کئے ہیں۔ ہمارے نزدیک ان میں راجح وہ ہی قول ہے جو حضرت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَبَيْنَهُمَااور ان دونوں کے درمیانwabaynahumā
  2. حِجَابٌۭ ۚایک آڑ ہوگی / ایک دیوار ہوگیḥijābun
  3. وَعَلَىاور پرwaʿalā
  4. ٱلْأَعْرَافِاعراف (پر)l-aʿrāfi
  5. رِجَالٌۭکچھ لوگ ہوں گےrijālun
  6. يَعْرِفُونَوہ پہچانتے ہوں گےyaʿrifūna
  7. كُلًّۢاہر ایک کوkullan
  8. بِسِيمَىٰهُمْ ۚان کے چہرے سے/ ان کی علامت سےbisīmāhum
  9. وَنَادَوْا۟اور وہ پکاریں گےwanādaw
  10. أَصْحَـٰبَوالوں کوaṣḥāba
  11. ٱلْجَنَّةِجنت والوں کوl-janati
  12. أَنکہan
  13. سَلَـٰمٌسلام ہوsalāmun
  14. عَلَيْكُمْ ۚتم پرʿalaykum
  15. لَمْنہیںlam
  16. يَدْخُلُوهَاوہ داخل ہوئے ہوں گے اس میںyadkhulūhā
  17. وَهُمْاور وہwahum
  18. يَطْمَعُونَامید رکھتے ہوں گےyaṭmaʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں