تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جب ان کے ظلم و عدوان اور کفر و عصیان کی حد ہو چکی، تو دنیا کی لذات و شہوات میں منہمک اور عذاب الہٰی سے بالکل بےفکر ہو کر خواب استراحت کے مزے لینے لگےکہ یکایک ہمارے عذاب نے آ دبوچا۔ پھر ہلاکت آفرینیوں کے اس دہشتناک منظر اور ہنگامہ داروگیر میں ساری طمطراق بھول گئے چاروں طرف سے اِنَّا کُنَّا ظٰلِمِیْنَ کی چیخ و پکار کے سوا کچھ سنائی نہ دیتا تھا۔ گویا اس قت انہیں واضح ہوا اور اقرار کرنا پڑا کہ خدا کسی پر ظلم نہیں…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں