مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 53

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هل ينظرون الا تاويله يوم ياتي تاويله يقول الذين نسوه من قبل قد جاءت رسل ربنا بالحق فهل لنا من شفعاء فيشفعوا لنا او نرد فنعمل غير الذي كنا نعمل قد خسروا انفسهم وضل عنهم ما كانوا يفترون

کیا یہ لوگ اس کے وعدہٴ عذاب کے منتظر ہیں۔ جس دن وہ وعدہ آجائے گا تو جو لوگ اس کو پہلے سے بھولے ہوئے ہوں گے وہ بول اٹھیں گے کہ بےشک ہمارے پروردگار کے رسول حق لے کر آئے تھے۔ بھلا (آج) ہمارا کوئی سفارشی ہیں کہ ہماری سفارش کریں یا ہم (دنیا میں) پھر لوٹا دیئے جائیں کہ جو عمل (بد) ہم (پہلے) کرتے تھے (وہ نہ کریں بلکہ) ان کے سوا اور (نیک) عمل کریں۔ بےشک ان لوگوں نے اپنا نقصان کیا اور جو کچھ یہ افتراء کیا کرتے تھے ان سے سب جاتا رہا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 53
  • پارہ 8
  • صفحہ 157

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کتاب اللہ میں جو دھمکیاں عذاب کی دی گئ ہیں کیا یہ اس کے منتظر ہیں کہ جب ان دھمکیوں کا مضمون (مصداق) سامنے آ جائے تب حق کو قبول کریں۔ حالانکہ وہ مضمون جب سامنے آ جائے گا یعنی عذاب الہٰی میں گرفتار ہوں گے تو اس وقت کا قبول کرنا کچھ کام نہ دے گا اس وقت تو سفارشیوں کی تلاش ہوگی جو خدا کی سزا سفارش کر کے معاف کرا دیں اور چونکہ ایسا سفارشی کافروں کو کوئی نہ ملے گا تو یہ تمنا کریں گے کہ ہم کو دوبارہ دنیا میں بھیج کر امتحان…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هَلْنہیںhal
  2. يَنظُرُونَوہ انتظار کرتےyanẓurūna
  3. إِلَّامگرillā
  4. تَأْوِيلَهُۥ ۚاس کے انجام کاtawīlahu
  5. يَوْمَجس دنyawma
  6. يَأْتِىآئے گاyatī
  7. تَأْوِيلُهُۥانجام اس کاtawīluhu
  8. يَقُولُکہیں گےyaqūlu
  9. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  10. نَسُوهُوہ بھول گئے تھے اس کوnasūhu
  11. مِنسےmin
  12. قَبْلُاس سے پہلےqablu
  13. قَدْتحقیقqad
  14. جَآءَتْلائے تھےjāat
  15. رُسُلُرسولrusulu
  16. رَبِّنَاہمارے رب کےrabbinā
  17. بِٱلْحَقِّحق کوbil-ḥaqi
  18. فَهَلپس کیاfahal
  19. لَّنَاہمارے لئےlanā
  20. مِنکوئیmin
  21. شُفَعَآءَسفارشی ہیںshufaʿāa
  22. فَيَشْفَعُوا۟کہ وہ سفارش کریںfayashfaʿū
  23. لَنَآہمارے لئےlanā
  24. أَوْیاaw
  25. نُرَدُّہم لوٹائے جائیںnuraddu
  26. فَنَعْمَلَپھر ہم عمل کریںfanaʿmala
  27. غَيْرَسوائےghayra
  28. ٱلَّذِىاس کےalladhī
  29. كُنَّاجو تھے ہمkunnā
  30. نَعْمَلُ ۚہم عمل کرتےnaʿmalu
  31. قَدْتحقیقqad
  32. خَسِرُوٓا۟انہوں نے خسارے میں ڈالاkhasirū
  33. أَنفُسَهُمْاپنے نفسوں کوanfusahum
  34. وَضَلَّاور کھوگئےwaḍalla
  35. عَنْهُمان سےʿanhum
  36. مَّاجوmā
  37. كَانُوا۟تھے وہkānū
  38. يَفْتَرُونَوہ گھڑتےyaftarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں