مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 54

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان ربكم الله الذي خلق السماوات والارض في ستة ايام ثم استوى على العرش يغشي الليل النهار يطلبه حثيثا والشمس والقمر والنجوم مسخرات بامره الا له الخلق والامر تبارك الله رب العالمين

کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار خدا ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ وہی رات کو دن کا لباس پہناتا ہے کہ وہ اس کے پیچھے دوڑتا چلا آتا ہے۔ اور اسی نے سورج اور چاند ستاروں کو پیدا کیا سب اس کے حکم کے مطابق کام میں لگے ہوئے ہیں۔ دیکھو سب مخلوق بھی اسی کی ہے اور حکم بھی (اسی کا ہے) ۔ یہ خدا رب العالمین بڑی برکت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 54
  • پارہ 8
  • صفحہ 157

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

گذشتہ آیت میں معاد کا ذکر تھا اس رکوع میں مبدا کی معرفت کرائی گئ ہے ۔ وہاں قَدۡ جَآءَتۡ رُسُلُ رَبِّنَا بِالۡحَقِّ سے بتلایا گیا تھا کہ جو لوگ دنیا میں انبیاء و رسل سے منحرف رہتے تھے ان کو بھی قیامت کے دن پیغمبروں کی سچائی کی ناچار تصدیق کرنی پڑے گی۔ یہاں نہایت لطیف پیرایہ میں خدا کی حکومت یاد دلانے اور انبیاء و رسل کی ضرورت کی طرف اشارہ کرنے کے بعد بعض مشہور پیغمبروں کے احوال و واقعات کا تذکرہ کیا جا رہا ہے کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. رَبَّكُمُرب تمہاراrabbakumu
  3. ٱللَّهُاللہ ہےl-lahu
  4. ٱلَّذِىجس نےalladhī
  5. خَلَقَپیدا کیاkhalaqa
  6. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwāti
  7. وَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍa
  8. فِىمیںfī
  9. سِتَّةِچھsittati
  10. أَيَّامٍۢدنوںayyāmin
  11. ثُمَّپھرthumma
  12. ٱسْتَوَىٰمستوی ہواis'tawā
  13. عَلَىپرʿalā
  14. ٱلْعَرْشِعرش پرl-ʿarshi
  15. يُغْشِىڈھانپ دیتا ہےyugh'shī
  16. ٱلَّيْلَرات سےal-layla
  17. ٱلنَّهَارَدن کوl-nahāra
  18. يَطْلُبُهُۥپا لیتی ہے اس کوyaṭlubuhu
  19. حَثِيثًۭاجلدی جلدی / تیزی سےḥathīthan
  20. وَٱلشَّمْسَاور سورج کوwal-shamsa
  21. وَٱلْقَمَرَاور چاند کوwal-qamara
  22. وَٱلنُّجُومَاور ستاروں کوwal-nujūma
  23. مُسَخَّرَٰتٍۭجو مسخر کئے ہوتے ہیںmusakharātin
  24. بِأَمْرِهِۦٓ ۗاس کے حکم کے ساتھbi-amrihi
  25. أَلَاخبردارalā
  26. لَهُاسی کے لئے ہےlahu
  27. ٱلْخَلْقُپیدا کرنا (سب طرح کا)l-khalqu
  28. وَٱلْأَمْرُ ۗاور حکم (کرنا)wal-amru
  29. تَبَارَكَبہت بابرکت ہےtabāraka
  30. ٱللَّهُاللہl-lahu
  31. رَبُّجو رب ہےrabbu
  32. ٱلْعَـٰلَمِينَتمام جہانوں کاl-ʿālamīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں