مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 64

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فكذبوه فانجيناه والذين معه في الفلك واغرقنا الذين كذبوا باياتنا انهم كانوا قوما عمين

مگر ان لوگوں نے ان کی تکذیب کی۔ تو ہم نے نوح کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں سوار تھے ان کو تو بچا لیا اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا انہیں غرق کر دیا۔ کچھ شک نہیں کہ وہ اندھے لوگ تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 64
  • پارہ 8
  • صفحہ 158

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی حق و باطل اور نفع نقصان کچھ نہ سوجھا۔ اندھے ہو کر برابر سرکشی اور تکذیب و بغاوت پر قائم رہے اور بت پرستی وغیرہ حرکات سے باز نہ آئے، تو ہم نے معدودے چند مومنین کو بچا کر جو نوحؑ کے ہمراہ کشتی پر سوار ہوئے تھے، باقی سب مکذبین کا بیڑہ غرق کر دیا۔ اب جس قدر انسان دنیا میں موجود ہیں وہ ان ہی اہل سفینہ بلکہ صرف نوحؑ کی ذریت ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَكَذَّبُوهُتو انہوں نے جھٹلایا دیا اس کوfakadhabūhu
  2. فَأَنجَيْنَـٰهُتو ہم نے نجات دی اس کوfa-anjaynāhu
  3. وَٱلَّذِينَاور ان لوگوں کوwa-alladhīna
  4. مَعَهُۥجو اس کے ساتھ تھےmaʿahu
  5. فِىمیںfī
  6. ٱلْفُلْكِکشتی (میں)l-ful'ki
  7. وَأَغْرَقْنَااور غرق کردیا ہم نےwa-aghraqnā
  8. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  9. كَذَّبُوا۟جنہوں نے جھٹلایاkadhabū
  10. بِـَٔايَـٰتِنَآ ۚہماری آیات کوbiāyātinā
  11. إِنَّهُمْبیشک وہinnahum
  12. كَانُوا۟تھےkānū
  13. قَوْمًالوگqawman
  14. عَمِينَاندھےʿamīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں