مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 80

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولوطا اذ قال لقومه اتاتون الفاحشة ما سبقكم بها من احد من العالمين

اور اسی طرح جب ہم نے لوط کو (پیغمبر بنا کر بھیجا تو) اس وقت انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ایسی بےحیائی کا کام کیوں کرتے ہو کہ تم سے اہل عالم میں سے کسی نے اس طرح کا کام نہیں کیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 80
  • پارہ 8
  • صفحہ 160

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

لوطؑ حضرت ابراہیمؑ خلیل اللہ کے بھتیجے ہیں جو ان کےساتھ عراق سے ہجرت کر کے ملک شام میں تشریف لائے اور خدا کی طرف سے سدوم اور اس کے گردونواح کی بستیوں کی طرف مبعوث ہوئے تاکہ ان کی اصلاح فرمائیں اور ان گندے، خلاف فطرت اور بےحیائی کے کاموں سے باز رکھیں جن میں وہاں کےلوگ مبتلا تھے۔ نہ صرف مبتلا بلکہ اس بےحیائی کے موجد تھے ان سے پیشتر عالم میں اس بیماری سےکوئی واقف نہ تھا۔ اولًا یہ ملعون حرکت شیطان نے سدوم والوں کو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلُوطًااور لوط کوwalūṭan
  2. إِذْجبidh
  3. قَالَاس نے کہاqāla
  4. لِقَوْمِهِۦٓاپنی قوم سےliqawmihi
  5. أَتَأْتُونَکیا تم آتے ہوatatūna
  6. ٱلْفَـٰحِشَةَبےحیائی کوl-fāḥishata
  7. مَانہیںmā
  8. سَبَقَكُمسبقت کی تم پرsabaqakum
  9. بِهَاساتھ اس کےbihā
  10. مِنْکسیmin
  11. أَحَدٍۢایک نےaḥadin
  12. مِّنَسےmina
  13. ٱلْعَـٰلَمِينَجہان والوں میں سےl-ʿālamīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں