مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 85

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والى مدين اخاهم شعيبا قال يا قوم اعبدوا الله ما لكم من اله غيره قد جاءتكم بينة من ربكم فاوفوا الكيل والميزان ولا تبخسوا الناس اشياءهم ولا تفسدوا في الارض بعد اصلاحها ذلكم خير لكم ان كنتم مؤمنين

اور مَدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا۔ (تو) انہوں نے کہا کہ قوم! خدا ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی آچکی ہے تو تم ناپ تول پوری کیا کرو اور لوگوں کو چیزیں کم نہ دیا کرو۔ اور زمین میں اصلاح کے بعد خرابی نہ کرو۔ اگر تم صاحب ایمان ہو تو سمجھ لو کہ یہ بات تمہارے حق میں بہتر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 85
  • پارہ 8
  • صفحہ 161

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قرآن میں دوسری جگہ حضرت شعیبؑ کا "اصحاب ایکہ" کی طرف مبعوث ہونا مذکور ہے اگر اہل مدین اور اصحاب ایکہ ایک ہی قوم ہے فبہا و نعمت۔ اور دو جداگانہ قومیں ہیں تو دونوں کی طرف مبعوث ہوئے ہونگے اور دونوں میں کم تولنے ناپنے کا مرض مشترک ہو گا۔ بہرحال حضرت شعیبؑ نے علاوہ توحید وغیرہ کی عام دعوت کےخاص معاشرتی معاملات کی اصلاح اور حقوق العباد کی حفاظت کی طرف بڑے زور سے توجہ دلائی جیسا کہ آئندہ آیات میں مذکور ہے۔ حضرت شعیبؑ کو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِلَىٰاور کی طرفwa-ilā
  2. مَدْيَنَمدینmadyana
  3. أَخَاهُمْان کے بھائیakhāhum
  4. شُعَيْبًۭا ۗشعیب کو (بھیجا)shuʿayban
  5. قَالَاس نے کہاqāla
  6. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  7. ٱعْبُدُوا۟عبادت کروuʿ'budū
  8. ٱللَّهَاللہ کیl-laha
  9. مَانہیںmā
  10. لَكُمتمہارے لئےlakum
  11. مِّنْکوئیmin
  12. إِلَـٰهٍالٰہilāhin
  13. غَيْرُهُۥ ۖاس کے سواghayruhu
  14. قَدْتحقیقqad
  15. جَآءَتْكُمآچکی تمہارے پاسjāatkum
  16. بَيِّنَةٌۭروشن دلیلbayyinatun
  17. مِّنسےmin
  18. رَّبِّكُمْ ۖتمہارے رب کی طرف سےrabbikum
  19. فَأَوْفُوا۟پس پورا کروfa-awfū
  20. ٱلْكَيْلَناپ کوl-kayla
  21. وَٱلْمِيزَانَاور تول کوwal-mīzāna
  22. وَلَااور نہwalā
  23. تَبْخَسُوا۟تم کر کے دوtabkhasū
  24. ٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsa
  25. أَشْيَآءَهُمْان کی چیزیںashyāahum
  26. وَلَااور نہwalā
  27. تُفْسِدُوا۟تم فساد کروtuf'sidū
  28. فِىمیںfī
  29. ٱلْأَرْضِزمین میںl-arḍi
  30. بَعْدَبعدbaʿda
  31. إِصْلَـٰحِهَا ۚاس کی اصلاح کےiṣ'lāḥihā
  32. ذَٰلِكُمْیہ باتdhālikum
  33. خَيْرٌۭبہتر ہےkhayrun
  34. لَّكُمْتمہارے لئےlakum
  35. إِناگرin
  36. كُنتُمہو تمkuntum
  37. مُّؤْمِنِينَایمان لانے والےmu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں