مواد پر جائیں
Quran Maqasid

شُعَيْب

قرآن میں شعيب

معنی: شعیب کو

شعيب قرآن کی 4 سورتوں کی 10 آیات میں 11 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
11
آیات
10
سورتیں
4
مادّہ
—

شُعَيْب

اسمِ علم · 11 بار

معنی: شعیب کو · دوسرے تراجم: اے شعیب, شعیب کی, شعیب نے

قرآن میں صورتیں

  • شُعَيْبًا ×7
  • يَٰشُعَيْبُ ×3
  • شُعَيْبٌ ×1

شعيب والی آیات

10 میں سے آیات 1–10

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور مَدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا۔ (تو) انہوں نے کہا کہ قوم! خدا ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی آچکی ہے تو تم ناپ تول پوری کیا کرو اور لوگوں کو چیزیں کم نہ دیا کرو۔ اور زمین میں اصلاح کے بعد خرابی نہ کرو۔ اگر تم صاحب ایمان ہو تو سمجھ لو کہ یہ بات تمہارے حق میں بہتر ہے

    سورہ اعراف، آیت 7:85
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (تو) ان کی قوم میں جو لوگ سردار اور بڑے آدمی تھے، وہ کہنے لگے کہ شعیب! (یا تو) ہم تم کو اور جو لوگ تمہارے ساتھ ایمان لائے ہیں، ان کو اپنے شہر سے نکال دیں گے۔ یا تم ہمارے مذہب میں آجاؤ۔ انہوں نے کہا خواہ ہم (تمہارے دین سے) بیزار ہی ہوں (تو بھی؟)

    سورہ اعراف، آیت 7:88
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کی قوم میں سے سردار لوگ جو کافر تھے، کہنے لگے (بھائیو) اگر تم نے شعیب کی پیروی کی تو بےشک تم خسارے میں پڑگئے

    سورہ اعراف، آیت 7:90
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یہ لوگ) جنہوں نے شعیب کی تکذیب کی تھی ایسے برباد ہوئے تھے کہ گویا وہ ان میں کبھی آباد ہی نہیں ہوئے تھے (غرض) جنہوں نے شعیب کو جھٹلایا وہ خسارے میں پڑگئے

    سورہ اعراف، آیت 7:92
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو (بھیجا) تو اُنہوں نے کہا کہ اے قوم! خدا ہی کی عبادت کرو کہ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ اور ناپ تول میں کمی نہ کیا کرو۔ میں تو تم کو آسودہ حال دیکھتا ہوں اور (اگر تم ایمان نہ لاؤ گے تو) مجھے تمہارے بارے میں ایک ایسے دن کے عذاب کا خوف ہے جو تم کو گھیر کر رہے گا

    سورہ ہود، آیت 11:84
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے کہا شعیب کیا تمہاری نماز تمہیں یہ سکھاتی ہے کہ جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے آئے ہیں ہم ان کو ترک کر دیں یا اپنے مال میں تصرف کرنا چاہیں تو نہ کریں۔ تم تو بڑے نرم دل اور راست باز ہو

    سورہ ہود، آیت 11:87
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ شعیب تمہاری بہت سی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ تم ہم میں کمزور بھی ہو اور اگر تمہارے بھائی نہ ہوتے تو ہم تم کو سنگسار کر دیتے اور تم ہم پر (کسی طرح بھی) غالب نہیں ہو

    سورہ ہود، آیت 11:91
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے شعیب کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو تو اپنی رحمت سے بچا لیا۔ اور جو لوگ ظالم تھے، ان کو چنگھاڑ نے آدبوچا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے

    سورہ ہود، آیت 11:94
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟

    سورہ شعراء، آیت 26:177
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور مدین کی طرف اُن کے بھائی شعیب کو (بھیجا) تو اُنہوں نے کہا (اے قوم) خدا کی عبادت کرو اور پچھلے دن کے آنے کی اُمید رکھو اور ملک میں فساد نہ مچاؤ

    سورہ عنکبوت، آیت 29:36