تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ہم کو بندوں سے کوئی ضد نہیں جو لوگ عذاب الہٰی میں گرفتار ہوتے ہیں یہ ان ہی کی کرتوتوں کا نتیجہ ہے۔ اگر یہ لوگ ہمارے پیغمبروں کو مانتے اور حق کے سامنے گردن جھکاتے اور کفر و تکذیب وغیرہ سے بچ کر تقویٰ کی راہ اختیار کرتے تو ہم ان کو آسمانی و زمینی برکات سے مالا مال کر دیتے۔ امام رازیؒ نے فرمایا کہ برکات کا لفظ دو معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ کبھی تو خیر باقی و دائم کو برکت سے تعبیر کرتے ہیں اور کبھی کثرت آثار فاضلہ…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں