مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 95

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ثم بدلنا مكان السيئة الحسنة حتى عفوا وقالوا قد مس اباءنا الضراء والسراء فاخذناهم بغتة وهم لا يشعرون

پھر ہم نے تکلیف کو آسودگی سے بدل دیا یہاں تک کہ (مال واولاد میں) زیادہ ہوگئے تو کہنے لگے کہ اس طرح کا رنج وراحت ہمارے بڑوں کو بھی پہنچتا رہا ہے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑلیا اور وہ (اپنے حال میں) بےخبر تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 95
  • پارہ 9
  • صفحہ 162

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پیغمبروں کی بعثت کے وقت جب عمومًا لوگ تکذیب و مقابلہ سے پیش آتے ہیں، تو خدا کی طرف سے ابتدائی تنبیہ کے طور پر بیماری، قحط اور مختلف قسم کی سختیاں اور تکلیفیں مسلط کی جاتی ہیں تاکہ مکذبین تازیانے کھا کر شرارتوں سے باز آ جائیں اور بارگاہ الہٰی کی طرف جھکیں۔ جب ان تنبیہات کا اثر قبول نہیں کرتے تو سختیوں اور مصیبتوں کو ہٹا کر ان پر فراخی اور عیش و خوشحالی وغیرہ بھیجی جاتی ہے۔ کہ یا احسانات سے متاثر ہو کر کچھ شرمائیں اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّپھرthumma
  2. بَدَّلْنَابدل دیا ہم نےbaddalnā
  3. مَكَانَجگہmakāna
  4. ٱلسَّيِّئَةِبدحالی کیl-sayi-ati
  5. ٱلْحَسَنَةَخوشحالی کوl-ḥasanata
  6. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  7. عَفَوا۟وہ بڑھ گئےʿafaw
  8. وَّقَالُوا۟وہ کہنے لگےwaqālū
  9. قَدْتحقیقqad
  10. مَسَّپہنچیmassa
  11. ءَابَآءَنَاہمارے باپ دادا کوābāanā
  12. ٱلضَّرَّآءُتکلیفl-ḍarāu
  13. وَٱلسَّرَّآءُاور خوشیwal-sarāu
  14. فَأَخَذْنَـٰهُمتو پکڑ لیا ہم نے ان کوfa-akhadhnāhum
  15. بَغْتَةًۭاچانکbaghtatan
  16. وَهُمْاور وہwahum
  17. لَانہlā
  18. يَشْعُرُونَشعور رکھتے تھےyashʿurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں