مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نوح، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واني كلما دعوتهم لتغفر لهم جعلوا اصابعهم في اذانهم واستغشوا ثيابهم واصروا واستكبروا استكبارا

جب جب میں نے ان کو بلایا کہ (توبہ کریں اور) تو ان کو معاف فرمائے تو انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور کپڑے اوڑھ لئے اور اڑ گئے اور اکڑ بیٹھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 28 میں سے آیت 7
  • پارہ 29
  • صفحہ 570

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کیونکہ میری بات سننا ان کو گوارا نہیں۔ چاہتے ہیں کہ یہ آواز کان میں نہ پڑے۔ تا وہ میری اور میں انکی صورت نہ دیکھوں۔ نیز انگلیاں اگر کسی وقت کانوں میں ڈھیلی پڑ جائیں تو کچھ کپڑوں کی روک رہے غرض کوئی بات کسی عنوان سے دل میں اترنے نہ پائے۔ یعنی کسی طرح اپنے طریقہ سے ہٹنا نہیں چاہتے اور ان کاغرور اجازت نہیں دیتا کہ میری بات کی طرف ذرا بھی کان دھریں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنِّىاور بیشک میں نےwa-innī
  2. كُلَّمَاجب کبھیkullamā
  3. دَعَوْتُهُمْمیں نے پکارا ان کوdaʿawtuhum
  4. لِتَغْفِرَتاکہ تو بخش دےlitaghfira
  5. لَهُمْان کوlahum
  6. جَعَلُوٓا۟انہوں نے ڈال لیںjaʿalū
  7. أَصَـٰبِعَهُمْاپنی انگلیاںaṣābiʿahum
  8. فِىٓمیںfī
  9. ءَاذَانِهِمْاپنے کانوںādhānihim
  10. وَٱسْتَغْشَوْا۟اور اوڑھ لیے۔ ڈھانپ لیwa-is'taghshaw
  11. ثِيَابَهُمْے کپڑے اپنےthiyābahum
  12. وَأَصَرُّوا۟اور انہوں نے اصرار کیاwa-aṣarrū
  13. وَٱسْتَكْبَرُوا۟اور تکبر کیاwa-is'takbarū
  14. ٱسْتِكْبَارًۭاتکبر کرناis'tik'bāran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں