مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جن، آیت 27

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الا من ارتضى من رسول فانه يسلك من بين يديه ومن خلفه رصدا

ہاں جس پیغمبر کو پسند فرمائے تو اس (کو غیب کی باتیں بتا دیتا اور اس) کے آگے اور پیچھے نگہبان مقرر کر دیتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 28 میں سے آیت 27
  • پارہ 29
  • صفحہ 573

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اپنے بھید کی پوری خبر کسی کو نہیں دیتا۔ ہاں رسولوں کو جس قدر ان کی شان و منصب کے لائق ہو بذریعہ وحی خبر دیتا ہے۔ اس وحی کے ساتھ فرشتوں کے پہرے اور چوکیاں رکھی جاتی ہیں کہ کسی طرف سے شیطان اس میں دخل کرنے نہ پائے۔ اور رسول کا اپنا نفس بھی غلط نہ سمجھے۔ یہی معنی ہیں اس بات کے کہ پیغمبروں کو (اپنے علوم و اخبار میں) عصمت حاصل ہے، اوروں کو نہیں۔ انبیاء کی معلومات میں شک و شبہ کی قطعًا گنجائش نہیں ہوتی۔ دوسروں کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِلَّامگرillā
  2. مَنِجس کوmani
  3. ٱرْتَضَىٰوہ پسند کرےir'taḍā
  4. مِنمیں سےmin
  5. رَّسُولٍۢرسولوںrasūlin
  6. فَإِنَّهُۥپس بیشکfa-innahu
  7. يَسْلُكُوہ چلاتا ہےyasluku
  8. مِنۢmin
  9. بَيْنِاس کےbayni
  10. يَدَيْهِآگےyadayhi
  11. وَمِنْاورwamin
  12. خَلْفِهِۦاس کے پیچھےkhalfihi
  13. رَصَدًۭامحافظraṣadan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں