مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جن، آیت 28

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ليعلم ان قد ابلغوا رسالات ربهم واحاط بما لديهم واحصى كل شيء عددا

تاکہ معلوم فرمائے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور (یوں تو) اس نے ان کی سب چیزوں کو ہر طرف سے قابو کر رکھا ہے اور ایک ایک چیز گن رکھی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 28 میں سے آیت 28
  • پارہ 29
  • صفحہ 573

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ زبردست انتظامات اس غرض سے کئے جاتے ہیں ، کہ اللہ تعالیٰ دیکھ لے کہ فرشتوں نے پیغمبروں کو یا پیغمبروں نے دوسرے بندوں کو اس کے پیغامات ٹھیک ٹھیک بلاکم وکاست پہنچا دیئے ہیں۔ یعنی ہر چیز اس کی نگرانی اور قبضہ میں ہے۔ کسی کی طاقت نہیں کہ وحی الہٰی میں تغیروتبدل یا قطع وبرید کرسکے۔ اور یہ پہرے چوکیاں بھی شان حکومت کے اظہار اور سلسلہ اسباب کی محاقطت کے لئے بہت سی حکمتوں پر مبنی ہیں۔ ورنہ جس کا علم اور قبضہ ہر چیز…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لِّيَعْلَمَتاکہ وہ جان لےliyaʿlama
  2. أَنکہan
  3. قَدْتحقیقqad
  4. أَبْلَغُوا۟انہوں نے پہنچا دئیےablaghū
  5. رِسَـٰلَـٰتِپیغاماتrisālāti
  6. رَبِّهِمْاپنے رب کےrabbihim
  7. وَأَحَاطَاور احاطہ کیا ہےwa-aḥāṭa
  8. بِمَاساتھ اس کےbimā
  9. لَدَيْهِمْجو ان کے پا س ہےladayhim
  10. وَأَحْصَىٰاور اس نے گن رکھا ہےwa-aḥṣā
  11. كُلَّہرkulla
  12. شَىْءٍچیز کوshayin
  13. عَدَدًۢاعدد کے اعتبار سےʿadadan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں