سَلَكَ
فعل · 12 بارمعنی: ہم گزارتے ہیں اس کو · دوسرے تراجم: پھر چلتی, اور بنائے, تو داخل کرلے, گزارا ہم نے اس کو
قرآن میں صورتیں
- نَسْلُكُهُۥ ×1
- فَٱسْلُكِى ×1
- وَسَلَكَ ×1
- فَٱسْلُكْ ×1
- سَلَكْنَٰهُ ×1
- ٱسْلُكْ ×1
- فَسَلَكَهُۥ ×1
- فَٱسْلُكُوهُ ×1
سَلَكَ
معنی: ہم گزارتے ہیں اس کو
سلك قرآن کی 11 سورتوں کی 12 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: ہم گزارتے ہیں اس کو · دوسرے تراجم: پھر چلتی, اور بنائے, تو داخل کرلے, گزارا ہم نے اس کو
السلوك: النفاذ في الطريق، يقال: سلكت الطريق، وسلكت كذا في طريقه، قال تعالى:
قوله تعالى: ﴿يسلكه عذابا صعدا﴾ [الجن: 17] أي يدخله. ويقال: سلك الخيط في الإبرة، وأسلكه فيها؛ فعل وأفعل بمعنى. وأنشد ثعلب: [من الوافر] 738 - وهم سلكوك في أمر عصيب
12 میں سے آیات 1–12
اسی طرح ہم اس (تکذیب وضلال) کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں
سورہ حجر، آیت 15:12اور ہر قسم کے میوے کھا۔ اور اپنے پروردگار کے صاف رستوں پر چلی جا۔ اس کے پیٹ سے پینے کی چیز نکلتی ہے جس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں اس میں لوگوں (کے کئی امراض) کی شفا ہے۔ بےشک سوچنے والوں کے لیے اس میں بھی نشانی ہے
سورہ نحل، آیت 16:69وہ (وہی تو ہے) جس نے تم لوگوں کے لئے زمین کو فرش بنایا اور اس میں تمہارے لئے رستے جاری کئے اور آسمان سے پانی برسایا۔ پھر اس سے انواع واقسام کی مختلف روئیدگیاں پیدا کیں
سورہ طٰہٰ، آیت 20:53پس ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے سامنے اور ہمارے حکم سے ایک کشتی بناؤ۔ پھر جب ہمارا حکم آ پہنچے اور تنور (پانی سے بھر کر) جوش مارنے لگے تو سب (قسم کے حیوانات) میں جوڑا جوڑا (یعنی نر اور مادہ) دو دو کشتی میں بٹھا دو اور اپنے گھر والوں کو بھی، سو ان کے جن کی نسبت ان میں سے (ہلاک ہونے کا) حکم پہلے صادر ہوچکا ہے۔ اور ظالموں کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا، وہ ضرور ڈبو دیئے جائیں گے
سورہ مومنون، آیت 23:27اسی طرح ہم نے انکار کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کردیا
سورہ شعراء، آیت 26:200اپنا ہاتھ گریبان میں ڈالو تو بغیر کسی عیب کے سفید نکل آئے گا اور خوف دور ہونے (کی وجہ) سے اپنے بازو کو اپنی طرف سیکڑلو۔ یہ دو دلیلیں تمہارے پروردگار کی طرف سے ہیں (ان کے ساتھ) فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس جاؤ کہ وہ نافرمان لوگ ہیں
سورہ قصص، آیت 28:32کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا آسمان سے پانی نازل کرتا پھر اس کو زمین میں چشمے بنا کر جاری کرتا پھر اس سے کھیتی اُگاتا ہے جس کے طرح طرح کے رنگ ہوتے ہیں۔ پھر وہ خشک ہوجاتی ہے تو تم اس کو دیکھتے ہو (کہ) زرد (ہوگئی ہے) پھر اسے چورا چورا کر دیتا ہے۔ بےشک اس میں عقل والوں کے لئے نصیحت ہے
سورہ زمر، آیت 39:21پھر زنجیر سے جس کی ناپ ستر گز ہے جکڑ دو
سورہ حاقہ، آیت 69:32تاکہ اس کے بڑے بڑے کشادہ رستوں میں چلو پھرو
سورہ نوح، آیت 71:20تاکہ اس سے ان کی آزمائش کریں۔ اور جو شخص اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیرے گا وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا
سورہ جن، آیت 72:17ہاں جس پیغمبر کو پسند فرمائے تو اس (کو غیب کی باتیں بتا دیتا اور اس) کے آگے اور پیچھے نگہبان مقرر کر دیتا ہے
سورہ جن، آیت 72:27کہ تم دوزخ میں کیوں پڑے؟
سورہ مدثر، آیت 74:42