تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یہ بدلہ بھی محض بخشش اور رحمت سے ہے ورنہ ظاہر ہے اللہ پر کسی کا قرض یا جبر نہیں۔ آدمی اپنے عمل کی بدولت عذاب سے بچ جائے یہ ہی مشکل ہے۔ رہی جنت، وہ تو خالص اس کے فضل ورحمت سے ملتی ہے اس کو ہمارے عمل کا بدلہ قرار دینا یہ دوسری ذرہ نوازی اور عزت افزائی ہے۔ یعنی باوجوداس قدر لطف ورحمت کے عظمت وجلال ایسا ہے کہ کوئی اسکے سامنے لب نہیں ہلا سکتا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں