مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 35

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما كان صلاتهم عند البيت الا مكاء وتصدية فذوقوا العذاب بما كنتم تكفرون

اور ان لوگوں کی نماز خانہٴ کعبہ کے پاس سیٹیاں اور تالیاں بجانے کے سوا کچھ نہ تھی۔ تو تم جو کفر کرتے تھے اب اس کے بدلے عذاب (کا مزہ) چکھو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 35
  • پارہ 9
  • صفحہ 181

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی حقیقی نمازیوں کو مسجد سے روکتے ہیں اور خود ان کی نماز کیا ہے ؟ کعبہ کا برہنہ ہو کر طواف کرنا اور ذکر اللہ کی جگہ سیٹیاں اور تالیاں بجانا جیسے آج بھی بہت سی قومیں گھنٹیاں اور ناقوس بجانے کو بڑی عبادت سمجھتی ہیں۔ غرض نہ خود اللہ کی عبادت کرتے ہیں نہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں۔ ان بےمعنی اور لغو باتوں کو عبادت قرار دے رکھا ہے۔ بعض نے کہا کہ سیٹیاں اور تالیاں بجانا مسلمانوں کی عبادت میں خلل ڈالنے کے لئے ہوتا تھا یا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہwamā
  2. كَانَتھیkāna
  3. صَلَاتُهُمْان کی نمازṣalātuhum
  4. عِندَپاسʿinda
  5. ٱلْبَيْتِاس گھر کےl-bayti
  6. إِلَّامگرillā
  7. مُكَآءًۭسیٹیاںmukāan
  8. وَتَصْدِيَةًۭ ۚاور تالی بجاناwataṣdiyatan
  9. فَذُوقُوا۟پس چکھوfadhūqū
  10. ٱلْعَذَابَعذابl-ʿadhāba
  11. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  12. كُنتُمْتھے تمkuntum
  13. تَكْفُرُونَتم کفر کرتےtakfurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں