مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 43

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اذ يريكهم الله في منامك قليلا ولو اراكهم كثيرا لفشلتم ولتنازعتم في الامر ولكن الله سلم انه عليم بذات الصدور

اس وقت خدا نے تمہیں خواب میں کافروں کو تھوڑی تعداد میں دکھایا۔ اور اگر بہت کر کے دکھاتا تو تم لوگ جی چھوڑ دیتے اور (جو) کام (درپیش تھا اس) میں جھگڑنے لگتے لیکن خدا نے (تمہیں اس سے) بچا لیا۔ بےشک وہ سینوں کی باتوں تک سے واقف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 43
  • پارہ 10
  • صفحہ 182

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مسلمانوں کو چاہئے کہ خدا کی مدد اور حمایت پر بھروسہ کر کے جہاد کریں کفار کی کثرت اور سازوسامان سے مرعوب نہ ہوں جیسے جنگ بدر میں دیکھ چکے کہ خدا نے مسلمانوں کی کیا خوب امداد و حمایت کی۔ یعنی انہیں زیادہ سمجھ کر کوئی لڑنے کی ہمت کرتا کوئی نہ کرتا۔ اس طرح اختلاف ہو کر کام میں کھنڈت پڑ جاتی۔ لیکن خدا نے پیغمبر علیہ السلام کو خواب میں تھوڑی تعداد دکھلا کر اس بزدلی اور نزاع باہمی سے تم کو بچا لیا وہ خوب جانتا کہ کس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِذْجبidh
  2. يُرِيكَهُمُدکھلایا تجھ کو انہیںyurīkahumu
  3. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  4. فِىمیںfī
  5. مَنَامِكَتمہارے خواب میںmanāmika
  6. قَلِيلًۭا ۖتھوڑےqalīlan
  7. وَلَوْاور اگرwalaw
  8. أَرَىٰكَهُمْدکھاتا تجھ کو انہیںarākahum
  9. كَثِيرًۭازیادہkathīran
  10. لَّفَشِلْتُمْالبتہ ہمت ہارجاتے تمlafashil'tum
  11. وَلَتَنَـٰزَعْتُمْاور البتہ جھگڑنے لگتے تمwalatanāzaʿtum
  12. فِىمیںfī
  13. ٱلْأَمْرِمعاملے میںl-amri
  14. وَلَـٰكِنَّاور لیکنwalākinna
  15. ٱللَّهَاللہ تعالیٰ نےl-laha
  16. سَلَّمَ ۗسلامت رکھاsallama
  17. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  18. عَلِيمٌۢجاننے والا ہےʿalīmun
  19. بِذَاتِبھیدbidhāti
  20. ٱلصُّدُورِسینوں کےl-ṣudūri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں