مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اذ انتم بالعدوة الدنيا وهم بالعدوة القصوى والركب اسفل منكم ولو تواعدتم لاختلفتم في الميعاد ولكن ليقضي الله امرا كان مفعولا ليهلك من هلك عن بينة ويحيى من حي عن بينة وان الله لسميع عليم

جس وقت تم (مدینے سے) قریب کے ناکے پر تھے اور کافر بعید کے ناکے پر اور قافلہ تم سے نیچے (اتر گیا) تھا۔ اور اگر تم (جنگ کے لیے) آپس میں قرارداد کرلیتے تو وقت معین (پر جمع ہونے) میں تقدیم وتاخیر ہو جاتی۔ لیکن خدا کو منظور تھا کہ جو کام ہو کر رہنے والا تھا اسے کر ہی ڈالے تاکہ جو مرے بصیرت پر (یعنی یقین جان کر) مرے اور جو جیتا رہے وہ بھی بصیرت پر (یعنی حق پہچان کر) جیتا رہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ خدا سنتا جانتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 42
  • پارہ 10
  • صفحہ 182

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"ورلے کنارے" سے مراد میدان جنگ کی وہ جانب ہے جو مدینہ طیبہ سے قریب تھی۔ اسی طرح "پرلا کنارہ" وہ ہو گا جو مدینہ سے بعید تھا۔ یعنی ابوسفیان کا تجارتی قافلہ نیچے کی طرف ہٹ کو سمندر کے کنارےکنارے جا رہا تھا۔ قافلہ اور مسلمانوں کے درمیان قریش کی فوج حائل ہو چکی تھی۔ یعنی اگر فریقین پہلے سے لڑائی کا کوئی وقت ٹھہرا کر جانا چاہتے تو ممکن تھا اس میں اختلاف ہوتا یا وعدہ کے وقت پہنچنے میں ایک فریق پس و پیش کرتا۔ کیونکہ ادھر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِذْجبidh
  2. أَنتُمتمantum
  3. بِٱلْعُدْوَةِکنارے پر تھےbil-ʿud'wati
  4. ٱلدُّنْيَاقریب کےl-dun'yā
  5. وَهُماور وہwahum
  6. بِٱلْعُدْوَةِکنارے پر تھے۔ دوسری طرف تھےbil-ʿud'wati
  7. ٱلْقُصْوَىٰدور والے (کنارے پر تھے)۔ دوسری طرف تھےl-quṣ'wā
  8. وَٱلرَّكْبُاور قافلہwal-rakbu
  9. أَسْفَلَنیچے تھاasfala
  10. مِنكُمْ ۚتم سےminkum
  11. وَلَوْاور اگرwalaw
  12. تَوَاعَدتُّمْتم نے وعدہ مقرر کیا ہوتاtawāʿadttum
  13. لَٱخْتَلَفْتُمْالبتہ اختلاف میں پڑجاتے تمla-ikh'talaftum
  14. فِىمیںfī
  15. ٱلْمِيعَـٰدِ ۙمقرر وقت کے بارے میںl-mīʿādi
  16. وَلَـٰكِناور لیکنwalākin
  17. لِّيَقْضِىَتاکہ پورا کردےliyaqḍiya
  18. ٱللَّهُاللہl-lahu
  19. أَمْرًۭاایک کام کوamran
  20. كَانَجو ہوkāna
  21. مَفْعُولًۭاکر رہنے والا تھاmafʿūlan
  22. لِّيَهْلِكَتاکہ ہلاک کردےliyahlika
  23. مَنْجسےman
  24. هَلَكَہلاک ہونا ہےhalaka
  25. عَنۢسےʿan
  26. بَيِّنَةٍۢدلیل کے ساتھbayyinatin
  27. وَيَحْيَىٰاور زندہ رہےwayaḥyā
  28. مَنْجسےman
  29. حَىَّزندہ رہنا ہےḥayya
  30. عَنۢساتھʿan
  31. بَيِّنَةٍۢ ۗدلیل روشن کے ساتھbayyinatin
  32. وَإِنَّاور بیشکwa-inna
  33. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  34. لَسَمِيعٌالبتہ سننے والا ہےlasamīʿun
  35. عَلِيمٌجاننے والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں