تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
مسلمانوں کی تھوڑی جمعیت اور بے سروسامان اور اس پر ایسی دلیری و شجاعت کو دیکھتے ہوئے منافقین اور ضعیف القلب کلمہ گو کہنے لگے کہ یہ مسلمان اپنے دین اور حقانیت کے خیال پر مغرور ہیں جو اس طرح اپنے کو موت کے منہ میں ڈال دیتے ہیں۔ حق تعالیٰ نے اس کا جواب دیا کہ یہ غرور نہیں، توکل ہے۔ جس کو خدا کی زبردست قدرت پر اعتماد ہو اور یقین رکھے کہ جو کچھ اُدھر سے ہوگا عین حکمت و صواب ہو گا وہ حق کے معاملہ میں ایسا ہی بےجگر اور دلیر…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں