مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 48

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ زين لهم الشيطان اعمالهم وقال لا غالب لكم اليوم من الناس واني جار لكم فلما تراءت الفئتان نكص على عقبيه وقال اني بريء منكم اني ارى ما لا ترون اني اخاف الله والله شديد العقاب

اور جب شیطانوں نے ان کے اعمال ان کو آراستہ کر کے دکھائے اور کہا کہ آج کے دن لوگوں میں کوئی تم پر غالب نہ ہوگا اور میں تمہارا رفیق ہوں (لیکن) جب دونوں فوجیں ایک دوسرے کے مقابل صف آراء ہوئیں تو پسپا ہو کر چل دیا اور کہنے لگا کہ مجھے تم سے کوئی واسطہ نہیں۔ میں تو ایسی چیزیں دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ سکتے۔ مجھے تو خدا سے ڈر لگتا ہے۔ اور خدا سخت عذاب کرنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 48
  • پارہ 10
  • صفحہ 183

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قریش اپنی قوت و جمعیت پر مغرور تھے ، لیکن بنی کنانہ سے ان کی چھیڑ چھاڑ رہتی تھی۔ خطرہ یہ ہوا کہ کہیں بنی کنانہ کامیابی کے راستہ میں آڑے نہ آ جائیں۔ فورًا شیطان ان کی پیٹھ ٹھونکنے اور ہمت بڑھانے کے لئے کنانہ کے سردار اعظم سراقہ بن مالک کی صورت میں اپنی ذریت کی فوج لے کر نمودار ہوا اور ابو جہل وغیرہ کو اطمینان دلایا کہ ہم سب تمہاری مدد و حمایت پر ہیں۔ کنانہ کی طرف سے بےفکر رہو۔ میں تمہارےساتھ ہوں۔ جب بدر میں زور کا رن…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. زَيَّنَخوبصورت بنادیاzayyana
  3. لَهُمُان کے لیےlahumu
  4. ٱلشَّيْطَـٰنُشیطان نےl-shayṭānu
  5. أَعْمَـٰلَهُمْان کے اعمال کوaʿmālahum
  6. وَقَالَاور کہاwaqāla
  7. لَانہیںlā
  8. غَالِبَکوئی غالب آنے والاghāliba
  9. لَكُمُتم پرlakumu
  10. ٱلْيَوْمَآج کے دنl-yawma
  11. مِنَسےmina
  12. ٱلنَّاسِلوگوں میں سےl-nāsi
  13. وَإِنِّىاور بیشک میںwa-innī
  14. جَارٌۭہمسایہ ہوںjārun
  15. لَّكُمْ ۖتمہاراlakum
  16. فَلَمَّاتو جبfalammā
  17. تَرَآءَتِآمنے سامنے ہوئےtarāati
  18. ٱلْفِئَتَانِدو گروہl-fi-atāni
  19. نَكَصَالٹے پاؤ بھاگا۔ پلٹ گیاnakaṣa
  20. عَلَىٰپرʿalā
  21. عَقِبَيْهِاپنی دونوں ایڑیوں پرʿaqibayhi
  22. وَقَالَاس نے کہا۔ بولاwaqāla
  23. إِنِّىبیشک میںinnī
  24. بَرِىٓءٌۭبری الذمہ ہوںbarīon
  25. مِّنكُمْتم سےminkum
  26. إِنِّىٓبیشک میںinnī
  27. أَرَىٰمیں دیکھتا ہوںarā
  28. مَاجوmā
  29. لَانہیںlā
  30. تَرَوْنَتم دیکھتےtarawna
  31. إِنِّىٓبیشک میںinnī
  32. أَخَافُمیں ڈرتا ہوںakhāfu
  33. ٱللَّهَ ۚاللہ سےl-laha
  34. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  35. شَدِيدُسختshadīdu
  36. ٱلْعِقَابِسزا دینے والا ہےl-ʿiqābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں