مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 60

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واعدوا لهم ما استطعتم من قوة ومن رباط الخيل ترهبون به عدو الله وعدوكم واخرين من دونهم لا تعلمونهم الله يعلمهم وما تنفقوا من شيء في سبيل الله يوف اليكم وانتم لا تظلمون

اور جہاں تک ہوسکے (فوج کی جمعیت کے) زور سے اور گھوڑوں کے تیار رکھنے سے ان کے (مقابلے کے) لیے مستعد رہو کہ اس سے خدا کے دشمنوں اور تمہارے دشمنوں اور ان کے سوا اور لوگوں پر جن کو تم نہیں جانتے اور خدا جانتا ہے ہیبت بیٹھی رہے گی۔ اور تم جو کچھ راہ خدا میں خرچ کرو گے اس کا ثواب تم کو پورا پورا دیا جائے گا اور تمہارا ذرا نقصان نہیں کیا جائے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 60
  • پارہ 10
  • صفحہ 184

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خدا پر بھروسہ کرنے کے معنی یہ نہیں کہ اسباب ضروریہ مشروعہ کو ترک کر دیا جائے۔ نہیں مسلمانوں پر فرض ہے کہ جہاں تک قدرت ہو سامان جہاد فراہم کریں۔ نبی کریم ﷺ کے عہد مبارک میں گھوڑے کی سواری، شمشیر زنی اور تیراندازی وغیرہ کی مشق کرنا، سامان جہاد تھا۔ آج بندوق، توپ، ہوائی جہاز ، آبدوز کشتیاں، آہن پوش کروزر وغیرہ کا تیار کرنا اور استعمال میں لانا اور فنون حربیہ کا سیکھنا بلکہ ورزش وغیرہ کرنا سب سامان جہاد ہے۔ اسی طرح…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَعِدُّوا۟اور تیار رکھوwa-aʿiddū
  2. لَهُمان کے لیےlahum
  3. مَّاجوmā
  4. ٱسْتَطَعْتُماستطاعت رکھتے ہو تمis'taṭaʿtum
  5. مِّنسےmin
  6. قُوَّةٍۢقوت میں سےquwwatin
  7. وَمِناور سےwamin
  8. رِّبَاطِباندھنے میں سےribāṭi
  9. ٱلْخَيْلِگھوڑےl-khayli
  10. تُرْهِبُونَتم ڈراتے ہوtur'hibūna
  11. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  12. عَدُوَّدشمنوں کوʿaduwwa
  13. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  14. وَعَدُوَّكُمْاور اپنے دشمنوں کوwaʿaduwwakum
  15. وَءَاخَرِينَاور کچھ دوسروں کوwaākharīna
  16. مِنکےmin
  17. دُونِهِمْان کے علاوہdūnihim
  18. لَانہیںlā
  19. تَعْلَمُونَهُمُتم جانتے ان کوtaʿlamūnahumu
  20. ٱللَّهُاللہl-lahu
  21. يَعْلَمُهُمْ ۚجانتا ہے ان کوyaʿlamuhum
  22. وَمَااور جو تمwamā
  23. تُنفِقُوا۟خرچ کرو گےtunfiqū
  24. مِنکوئیmin
  25. شَىْءٍۢچیز۔ کچھ بھیshayin
  26. فِىمیںfī
  27. سَبِيلِراستے میںsabīli
  28. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  29. يُوَفَّپھر پورا پورا دیاجائے گاyuwaffa
  30. إِلَيْكُمْتمہیںilaykum
  31. وَأَنتُمْاور تمwa-antum
  32. لَانہlā
  33. تُظْلَمُونَظلم کیے جاؤ گےtuẓ'lamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں