مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 66

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الان خفف الله عنكم وعلم ان فيكم ضعفا فان يكن منكم مائة صابرة يغلبوا مائتين وان يكن منكم الف يغلبوا الفين باذن الله والله مع الصابرين

اب خدا نے تم پر سے بوجھ ہلکا کر دیا اور معلوم کرلیا کہ (ابھی) تم میں کسی قدر کمزوری ہے۔ پس اگر تم میں ایک سو ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب رہیں گے۔ اور اگر ایک ہزار ہوں گے تو خدا کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے۔ اور خدا ثابت قدم رہنے والوں کا مدد گار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 66
  • پارہ 10
  • صفحہ 185

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بخاری میں ابن عباس سے منقول ہے کہ گذشتہ آیت جس میں مسلمانوں کو دس گنا کافروں کے مقابلہ پر ثابت قدم رہنے کا حکم تھا جب لوگوں کو بھاری معلوم ہوئی تو اس کے بعد یہ آیت اتری۔ اَلۡـٰٔنَ خَفَّفَ اللّٰہُ الخ یعنی خدا نے تمہاری ایک قسم کی کمزوری اور سستی کو دیکھ کر پہلا حکم اٹھا لیا۔ اب صرف اپنے سے دوگنی تعداد کے مقابلہ میں ثابت قدم رہنا ضروری اور بھاگنا حرام ہے یہ کمزوری یا سستی جس کی وجہ سےحکم میں تخفیف ہوئی کئ وجوہ سے ہو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلْـَٔـٰنَابal-āna
  2. خَفَّفَہلکا کردیاkhaffafa
  3. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  4. عَنكُمْتم سےʿankum
  5. وَعَلِمَاور اس نے جان لیاwaʿalima
  6. أَنَّبیشکanna
  7. فِيكُمْتم میںfīkum
  8. ضَعْفًۭا ۚکمزوری ہےḍaʿfan
  9. فَإِنپس اگرfa-in
  10. يَكُنہوںyakun
  11. مِّنكُمتم میں سےminkum
  12. مِّا۟ئَةٌۭایک سوmi-atun
  13. صَابِرَةٌۭصبر کرنے والےṣābiratun
  14. يَغْلِبُوا۟غالب آجائیں گےyaghlibū
  15. مِا۟ئَتَيْنِ ۚدو سو پرmi-atayni
  16. وَإِناور اگرwa-in
  17. يَكُنہوںyakun
  18. مِّنكُمْتم میں سےminkum
  19. أَلْفٌۭایک ہزارalfun
  20. يَغْلِبُوٓا۟وہ غالب آجائیں گےyaghlibū
  21. أَلْفَيْنِدو ہزار پرalfayni
  22. بِإِذْنِاذن سےbi-idh'ni
  23. ٱللَّهِ ۗاللہ کےl-lahi
  24. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  25. مَعَساتھ ہےmaʿa
  26. ٱلصَّـٰبِرِينَصبر کرنے والوں کے (ساتھ ہے)l-ṣābirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں