مواد پر جائیں
Quran Maqasid

خَفَّفَ

قرآن میں خفف

معنی: ہلکا کیا جائے گا

خفف قرآن کی 7 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
8
سورتیں
7
مادّہ
خ ف ف

خَفَّفَ

فعل · 8 بار

معنی: ہلکا کیا جائے گا · دوسرے تراجم: ہلکا کردے, ہلاک کیا جائے گا, ہلکا کردیا

قرآن میں صورتیں

  • يُخَفَّفُ ×7
  • خَفَّفَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الخفيف: بإزاء الثقيل، ويقال ذلك تارة باعتبار المضايفة بالوزن، وقياس شيئين أحدهما بالآخر، نحو: درهم خفيف، ودرهم ثقيل.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿حملا خفيفا﴾ [الكهف: 189]. الخفيف بإزائه الثقيل. وقد تقدمت أقسام الثقيل والخفيف؛ يقال تارة باعتبار التضايف فيقال: درهم خفيف وآخر ثقيل، وتارة باعتبار تضايف الزمان نحو: فرس خفيف وآخر ثقيل إذا كان عدو أحدهما أكثر من الآخر في زمان واحد، وتارة باعتبار ما يستخفه الناس. وثقيل فيما يستوجبه. فالخفة هنا مدح والثقل…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ خ ف ف پر مکمل اندراجات

خفف والی آیات

8 میں سے آیات 1–8

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی خریدی۔ سو نہ تو ان سے عذاب ہی ہلکا کیا جائے گا اور نہ ان کو (اور طرح کی) مدد ملے گی

    سورہ بقرہ، آیت 2:86
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ ہمیشہ اسی (لعنت) میں (گرفتار) رہیں گے۔ ان سے نہ تو عذاب ہی ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں (کچھ) مہلت ملے گی

    سورہ بقرہ، آیت 2:162
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہمیشہ اس لعنت میں (گرفتار) رہیں گے ان سے نہ تو عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں مہلت دے جائے گی

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:88
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا چاہتا ہے کہ تم پر سے بوجھ ہلکا کرے اور انسان (طبعاً) کمزور پیدا ہوا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:28
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اب خدا نے تم پر سے بوجھ ہلکا کر دیا اور معلوم کرلیا کہ (ابھی) تم میں کسی قدر کمزوری ہے۔ پس اگر تم میں ایک سو ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب رہیں گے۔ اور اگر ایک ہزار ہوں گے تو خدا کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے۔ اور خدا ثابت قدم رہنے والوں کا مدد گار ہے

    سورہ انفال، آیت 8:66
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ظالم لوگ عذاب دیکھ لیں گے تو پھر نہ تو اُن کے عذاب ہی میں تخفیف کی جائے گی اور نہ اُن کو مہلت ہی دی جائے گی

    سورہ نحل، آیت 16:85
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے۔ نہ انہیں موت آئے گی کہ مرجائیں اور نہ ان کا عذاب ہی ان سے ہلکا کیا جائے گا۔ ہم ہر ایک ناشکرے کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

    سورہ فاطر، آیت 35:36
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ آگ میں (جل رہے) ہوں گے وہ دوزخ کے داروغوں سے کہیں گے کہ اپنے پروردگار سے دعا کرو کہ ایک روز تو ہم سے عذاب ہلکا کردے

    سورہ مومن، آیت 40:49